بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جب شعیب اختر نے بھارتی کرکٹرز کو لگاتار دو گیندوں پر بولڈ کیا

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بھارت کے دو بہترین بیٹسمینوں راہول ڈریوڈ اور سچن ٹنڈولکر  کو  لگاتار دو گیندوں پر بولڈ کرنے کے 22 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

اس تاریخی دن کے 22 برس مکمل ہونے پر شعیب اختر نے انسٹاگرام پر اس شاندار بولنگ کی مختصر ویڈیو شیئر کی۔

A post shared by Shoaib Akhtar (@imshoaibakhtar)

شعیب اختر نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ’22 سال پہلے ،آج کے دن! کیا یادیں ہیں؟‘۔

خیال رہے کہ شعیب اختر نے یہ کارنامہ پاکستان اور بھارت کے مابین کولکتہ میں 16 سے 20 فروری 1999 تک کھیلے گئے میچ میں سرانجام دیا تھا۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف یہ ٹیسٹ میچ شعیب اختر کی بہترین کارکردگی کی بدولت 46 رنز سے جیت لیا۔

مذکورہ میچ میں شعیب اختر نے پہلے 93 گیندوں میں 24 رنز بنانے والے راہول ڈریوڈ کو کلین بولڈ کیا،ان کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارت کے سب سے خطرناک بلے باز سچن ٹنڈولکر میدان میں آئے اور شعیب اختر کی شاندار ان سوئنگ گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

سچن ٹنڈولکر کی وکٹ لینے کے بعد شعیب اختر نے خوشی کا اظہار بھی نہایت جوش سے کیا تھا کہ وہ خود  خوشی کے مارے گراؤنڈ میں ہی ڈھے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.