جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن میں اسمبلیوں اور سینیٹ کے لئے ایک قانون ہونا چاہئے، ہم ملک میں نوٹوں، لوٹوں اوربوٹوں کی سیاست کاخاتمہ چاہتے ہیں، پی ڈی ایم والوں نے اپنی کوئی کمٹمنٹ پوری نہیں کی۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے مانسہرہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مصنوعی آکسیجن پر ہے، آکسیجن ہٹاتے ہی ختم ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اورپی ٹی آئی کی سیاست میں کوئی فرق نہیں ہے، دونوں کی سیاست چند شخصیات کے گرد گھومتی ہے۔
سراج الحق نےکہا کہ الیکشن میں اسمبلیوں اورسینیٹ کے لئے ایک قانون ہونا چاہئے، ہم ملک میں نوٹوں، لوٹوں اور بوٹوں کی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ڈی ایم والوں نے اپنی کوئی کمٹمنٹ پوری نہیں کی، شہزادوں اور شہزادیوں کی سیاست سے عوام کو کچھ نہیں ملنا۔
Comments are closed.