پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ سندھ اسمبلی راجہ اظہر کہتے ہیں کہ حلیم عادل شیخ کے کمرے میں سانپ دانستہ چھوڑا گیا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ سندھ اسمبلی راجہ اظہر اور دیگر کراچی میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) پہنچ گئے۔
اس موقع پر راجہ اظہر کا کہنا تھا کہ گرفتار پی ٹی آئی رہنما و اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکلنا تشویش ناک ہے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو آج 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر پولیس کا کہنا تھا کہ صرف ایم پی ایز کو عدالت میں داخلے کی اجازت ہے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیئے جانے کے موقع پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کےرہنما عدالت پہنچے ہیں۔
Comments are closed.