جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

برطانیہ، 50 برس سے کم عمر افراد کو ویکسین کی فراہمی معطل

برطانیہ میں پچاس برس سے کم عمر کے افراد کو ویکسین کی فراہمی روک دی گئی ہے۔ ویکسین کی مقدار میں کمی کے سبب پہلے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔علاوہ ازیں برطانیہ بھر میں ڈھائی کروڑ افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگادی…

ماسکو میں افغان امن کانفرنس آج ہوگی

روس کے دارالحکومت ماسکو میں افغان امن کانفرنس آج ہوگی۔ کانفرنس میں افغان حکومت، طالبان کے نمائندے اور امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد بھی شر کت کریں گے۔کانفرنس کا انعقاد کرانے پر افغان مصالحتی سپریم کونسل کے سربراہ عبدﷲ عبدﷲ کی جانب…

سول جج سرگودھا کا ٹیسٹ مثبت، عدالتی امور معطل

سرگودھا کے سول جج اور ان کی بیٹی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد 31 مارچ تک عدالتی امور کو معطل کردیا گیا۔ادھر پشاور میں کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 23 ریسٹورنٹ سیل کردیے گئے جبکہ رات 8 بجے کے بعد دکانیں بند نہ کرنے پر 47…

ریلوے کو پاکستان اسٹیل نہیں بننے دیں گے، اعظم سواتی

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ریلوے زمینوں کو بہتر استعمال کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کو پاکستان اسٹیل نہیں بننے دیں گے۔وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے کی آمدن میں خاطرخواہ…

واشنگٹن: امریکی نائب صدر کے گھر کے باہر سے مسلح شخص گرفتار

واشنگٹن میں امریکی نائب صدر کاملا ہیرس کے گھر کے باہر سے مسلح شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ امریکی نائب صدر اور ان کے شوہرگھر میں موجود نہیں تھے۔امریکی میڈیا کے مطابق مسلح شخص پولیس کو مختلف واقعات میں مطلوب تھا۔مسلح شخص کے زیر استعمال کار…

زرداری سندھ حکومت نہیں چھوڑنا چاہتے، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کو کسی نے مینیج نہیں کیا ، وہ سندھ حکومت نہیں چھوڑنا چاہتے۔پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ ہوتا تو عمران خان ہر طرح کی صورت حال…

روسی حکومت نے امریکا سے سفیر واپس بلالیا

امریکا کے صدارتی الیکشن میں مداخلت کے امریکی الزامات پر روس نے امریکا سے سفیر کو واپس بلالیا، اناطولی اینٹونوف سے مشاورت کی جائے گی کہ صورت حال میں کیا کیا جائے اور کس سمت میں آگے بڑھا جائے۔ ماسکو کا کہنا ہے کہ وہ واشنگٹن سے بگڑتے…

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج سے اسکول بند

پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، لوئر دیر، مالاکنڈ اور دیگر اضلاع میں آج سے اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم شہرام تراکئی نے بتایا کہ اِن اضلاع میں کورونا پھیلنے کی شرح 10 سے 13 فیصد کے درمیان ہے، صوبے میں جہاں کورونا…

یوسف رضا گیلانی نے مہلت مانگنے کی وجہ بتادی

پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہمارا پہلا فیصلہ استعفوں کے حق میں نہیں تھا، اس لیے دوبارہ مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔پی ڈی ایم اجلاس کے بعد مریم نواز کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں یوسف رضا گیلانی نے پیپلز پارٹی کے مہلت…

فواد چوہدری کی لانگ مارچ ملتوی کرنے کے فیصلے کی تعریف

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لانگ مارچ ملتوی کرنے کے فیصلے کو سیاسی استحکام کے لیے اچھا قدم قرار دے دیا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر بات…

پیپلز پارٹی کے رویے سے مایوسی ہوئی، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آج پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رویے سے مایوسی ہوئی ہے۔ پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجلاس میں کچھ…

پی ڈی ایم تباہ ہوگئی، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر نے اپوزیشن اتحادپی ڈی ایم اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) تباہ ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی استعفے دینے سے انکاری، مولانا استعفوں کے بغیر لانگ مارچ سے انکاری، میاں صاحب…

کراچی میں ایک اور کورونا ویکسی نیشن سینٹر کا اضافہ

کراچی میں ایک اور کورونا ویکسی نیشن سینٹر کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد شہر میں ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد 28 ہوگئی۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر ڈاؤ ڈینٹل کالج میں ویکسی نیشن سینٹر بنایا گیا ہے جہاں 24 گھنٹے ویکسین لگانے کی…

پی ڈی ایم اجلاس میں جو باتیں ہوئیں نہ ہوتیں تو زیادہ مناسب تھا، قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے اجلاس کے میں جو الفاظ، لہجے اور باتیں ہوئیں نہ ہوتیں تو زیادہ مناسب تھا۔جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ…

سعودی عرب میں آج کورونا کے 393 کیسز رپورٹ، 7 کا انتقال

ریاض سے سعودی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 83 ہزار 499 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے7 مریض انتقال کر گئے۔ حکام کے مطابق اس طرح سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اموات کی…

اپوزیشن تحریک میں استعفوں کی باری کا مرحلہ آچکا ہے، محمد زبیر

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں اپوزیشن تحریک میں استعفوں کی باری کا مرحلہ آچکا ہے۔جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں اظہار خیال کرتےہوئے محمد زبیر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں وہ مرحلہ…