بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج سے اسکول بند

پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، لوئر دیر، مالاکنڈ اور دیگر اضلاع میں آج سے اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم شہرام تراکئی نے بتایا کہ اِن اضلاع میں کورونا پھیلنے کی شرح 10 سے 13 فیصد کے درمیان ہے، صوبے میں جہاں کورونا کا پھیلاؤ 5 فیصد سے زیادہ ہوگا وہاں اسکولز بند کر دیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ صوبائی کابینہ نے این ٹی ایس کے زیر اہتمام پی ایس ٹی ٹیسٹ منسوخ کردیے، امتحانات دوبارہ لیے جائیں گے۔ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.