بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن تحریک میں استعفوں کی باری کا مرحلہ آچکا ہے، محمد زبیر

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں اپوزیشن تحریک میں استعفوں کی باری کا مرحلہ آچکا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں اظہار خیال کرتےہوئے محمد زبیر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں وہ مرحلہ آچکا ہے جب استعفوں کی باری آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تحریک میں جلسے، ریلیاں، ضمنی اور سینیٹ انتخابات سمیت سب کچھ ہوگیا ہے اب فیصلہ کن موقع آچکا ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ابھی اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) ٹوٹا نہیں ہے لیکن تحریک انصاف نے جشن منانے میں جلدی کردی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ضروری یہ ہے کہ پی ڈی ایم کے سپورٹر مایوس نہ ہوں، استعفوں کے بغیر لانگ مارچ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ اگر یوسف رضا گیلانی کا فیصلہ صحیح ہوتا تو سیاسی حالات مختلف ہوتے اور حکومت بیک فٹ پر ہوتی۔

اس پروگرام کے دوران پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی گفتگو کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.