بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ڈی ایم اجلاس میں جو باتیں ہوئیں نہ ہوتیں تو زیادہ مناسب تھا، قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے اجلاس کے میں جو الفاظ، لہجے اور باتیں ہوئیں نہ ہوتیں تو زیادہ مناسب تھا۔

جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آصف علی زرداری سے پہلے نواز شریف اور اجلاس کے دیگر شرکاء نے بھی خطاب کیا اور انہیں خیالات پیش کیے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات سے متعلق بھی دیگر جماعتیں بائیکاٹ کے حق میں تھیں، ہم نے دوستوں کو کنوینس کیا تھا مجبور نہیں کیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مختلف جماعتوں میں مختلف رائے ہوتی ہیں، ضمنی انتخابات سے متعلق بھی ہماری رائے پر اتفاق کیا گیا، ضمنی اور سینیٹ انتخابات میں ہم نے حکومت کو بے نقاب کیا۔

اس پروگرام میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے بھی گفتگو کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.