10 سے 15 مئی تک عید کی تعطیلات مسترد کرتے ہیں، زبیر موتی والا
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 10 سے 15 مئی تک عید کی تعطیلات مسترد کرتے ہیں۔ چیئرمین بزنس مین گروپ نے کہا کہ ملک کو 9 روز مسلسل بند رکھنا ناقابل قبول ہے۔ زبیر موتی والا نے مزید کہا کہ بینکوں، کسٹمز…
پاکستان میں صحافیوں پر زندگی مزید تنگ، حملوں میں 40 فیصد اضافہ، رپورٹ
پاکستان میں صحافیوں پر زندگی مزید تنگ ہوگئی، ایک سال کے دوران صحافیوں پر ہونے والے حملوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان فریڈم نیٹ ورک کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسلام آباد صحافیوں کے لیے سب سے خطرناک ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد…
کیچ: استاد سے بدتمیزی پر طالب علم گرفتار
بلوچستان کے ضلع کیچ میں استاد سے بدتمیزی کرنے والے طالب علم کو حوالات کی سیر کرنی پڑ گئی۔ڈپٹی کمشنر کیچ نے استاد سے طالب علم کی بدتمیزی کا نوٹس لیتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا ہے۔ڈی سی کیچ کے مطابق دوران امتحان استاد سے بدتمیزی کی ویڈیو…
کورونا سے نمٹنے میں ناکامی، مودی سرکار پر کڑی تنقید
بھارت میں کورونا وائرس کے وار میں ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، تاہم کورونا سے نمٹنے میں ناکامی پر مودی سرکار پر کڑی تنقید بھی کی جارہی ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کورونا بحران کا ذمے…
انگلینڈ کے گالفر کا 277 میٹر کے فاصلے پر ہول بناکر عالمی ریکارڈ
انگلینڈ کے گالفر نے 277 میٹر کے فاصلے پر ہول کرکے عالمی ریکارڈ بنادیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گالفر نے سڑک پر شاٹ لگائی۔ چونکہ گیند نے ایک طویل فاصلہ طے کرنا تھا، اس لیے اس کے لیے سن روف گاڑی کا…
جھوٹے شیر دھاندلی کی آڑ میں شکست چھپانا بند کریں، چوہدری منظور
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ جھوٹے شیر اپنی شکست کو دھاندلی کی آڑ میں چھپانا بند کردیں۔مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے چوہدری منظور نے کہا کہ کراچی کے عوام نےکن وجوہات کی بنیاد پر ن لیگ کو مسترد کیا، شہباز…
آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار، وزارت خزانہ
وزارت خزانہ نے تمام امکانات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رہیں گی۔اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 108روپے 56 پیسے برقرار رہے گی۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے…
وفاقی حکومت کا 35 ارب سے 5 بڑی سڑکیں بنانے کا اعلان
حکومت نے 35 ارب کی لاگت سے سڑکوں کے 5 بڑے منصوبے شروع کرنے جارہی ہے۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت 35 ارب کی لاگت سے شغرتھنگ، گورکیوٹ روڈ، داریل تانیگر ایکسپریس وے، شگرپاپوشو روڈ سمیت 5 سڑکیں تعمیر کرنے جارہی ہے۔اعلامیے کے…
عمران خان کی ٹریننگ صرف جھوٹ بولنا، چوری کرنا اور کرپشن ہے، مریم اورنگزیب
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی ٹریننگ صرف جھوٹ بولنا، چوری کرنا اور کرپشن ہے۔وزیراعظم کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے ترجمان ن لیگ نے کہا کہ عمران خان کی ٹریننگ صرف ووٹ چوری، کشمیر کا سودا کرنا، آٹا،…
کورونا پابندی کے باوجود پی آئی اے پرواز کینیڈا پہنچ گئی
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز کوروناوائرس کے وجہ سے عائد پابندی کے باوجود کینیڈا پہنچ گئی۔پی آئی اے کی پرواز پی کے 797 نے کچھ دیر قبل ہی ٹورنٹو ائر پورٹ پر لینڈ کیا ہے۔پی آئی اے کی کینیڈا پہنچنے والی پرواز میں کوئی…
ترکی: کورونا کیسز بڑھنے کے بعد مکمل لاک ڈاؤن کا آغاز
ترکی میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد پہلی بار آج سے مکمل لاک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔ مختلف شہروں میں سڑکیں سنسان ہوگئیں جبکہ دکانیں طور پر مکمل بند رہیں۔لاک ڈاؤن سے پہلے سڑکوں پر رش بڑھ گیا، فیول اسٹیشنز پر لائنیں لگ گئیں۔ پہلے ترکی میں کورونا…
لندن پولیس کے افسر کو نیو نازی گروپ کا رکن ہونے پر سزا
لندن کی میٹ پولیس کے افسر بنجمن ہنام کو نیو نازی گروپ کا رکن ہونے پر سزا سنادی گئی۔ میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اولڈ بیلی کی عدالت نے ملزم کو 4 سال 4 ماہ کی سزا سنادی۔ بنجمن ہنام پر انتہا پسند گروپ نیشنل ایکشن سے وابستگی کا جرم…
برطانوی وزیراعظم کی جانب سے مسلمانوں کے اعزاز میں ورچوئل افطار ڈنر
برطانیہ میں کورونا وائرس کی مثبت شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ لندن سے جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتہ میں جنوری کی نسبت کورونا کی شرح 20 فیصد کم رہی۔ ملک کی 34 ملین آبادی کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جاچکی۔ میڈیا…
بلدیہ میں پی پی کی کوئی تنظیم نہیں، یہ یہاں آ کیسے گئی، خرم شیر زمان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی بلدیہ ٹاؤن میں کوئی تنظیم نہیں، تو یہ یہاں آ کیسے گئی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’نیا…
یورپی یونین کا پاکستان سے اقلیتوں سے متعلق قوانین کے خاتمے کا مطالبہ
یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان سے جی ایس پی پلس پر نظر ثانی کرنے اور اقلیتوں سے متعلق قوانین کو امتیازی قرار دے کر ان کے خاتمے کا مطالبہ کردیا۔ یورپی یونین میں پاکستان کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی گئی۔قرارداد میں پاکستان کے لیے…
این اے 249 پر دوبارہ گنتی کیلئے تیار ہیں، ناصر حسین شاہ
وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ این اے 249 پر دوبارہ گنتی کے لیے تیار ہیں۔جیونیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران ناصر شاہ نے کہا کہ این اے 249 ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کے پاس رہی ہے۔انہوں نے استفسار کیا کہ…
بیلجیئم اور یورپی یونین میں پاکستانی سفیر کی جانب سے آن لائن کھلی کچہری
بیلجیئم، لکسمبرگ اور یوروپی یونین میں پاکستان کے سفیر ظہیر اے جنجوعہ نے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ چوتھی آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کچہری کے آغاز میں سفیرِ پاکستان نے تمام کمیونٹی ممبران کو رمضان کریم کی مبارکباد دی اور ان کی…
ہمت اور حوصلے کا پیکر، لاہور کے 60 سالہ تن ساز عبدالوحید
لاہور کے 60 سالہ استاد عبدالوحید نے مسٹر پاکستان کا ماسٹرز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔استاد عبدالوحید نے 40 برس کی عمر کے بعد باقاعدہ تن سازی شروع کی تھی۔مسٹر پاکستان ماسٹرز کا ٹاٹئل اپنے نام کرنے کے بعد اب وہ ایشیا اور پھر عالمی سطح پر ٹائٹلز…
پنجاب میں 75 ارب کے مزید 7 منصوبوں کی منظوری
پنجاب میں 75 ارب کے مزید 7 منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ نجی شعبے کی اشتراک سے شروع کیے جانے والے منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب…
این اے 249، نتائج میں غیر ضروری تاخیر کی گئی، محمد زبیر
سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیدیا۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران محمد زبیر نے کہاکہ 203 پولنگ اسٹیشن میں ووٹر ٹرین آؤٹ 15 فیصد تھا۔انہوں…