بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کے معاملے پر موقف واضح ہے، طاہر اشرفی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے مریم نواز کا نام لیے بغیر تنقید کردی۔

لاہور سے جاری ویڈیو بیان میں حافظ طاہر اشرفی نے ن لیگی نائب صدر کا نام لیے بغیر کہا کہ قومی مشترکات پر سیاست کرتے ہوئے ہمیں حقائق کی دنیا میں رہنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کے معاملے پر موقف واضح ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ اسرائیل پر پاکستانی حکومت، قوم اور ریاست کے موقف کی دنیا بھر میں تحسین ہورہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ فلسطینی صدر کا کہنا ہے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا موقف بہادر انسان کا موقف ہے۔

طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کا موقف ہے آزاد فلسطین ریاست بننے تک اسرائیل سے تعلقات پر سوچا بھی نہیں جاسکتا۔

یاد رہے کہ آج میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا تھاکہ لگتا ہے حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہی ہے، اس لیے زیر گردش خبروں پر اب تک کسی بھی طرح کی تردید سامنے نہیں آئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.