بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کی عیدالاضحیٰ سے پہلے تنخواہیں جاری کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے عیدالاضحیٰ سے پہلے تنخواہیں جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سرکاری ملازمین کےلیے اچھی خبر سامنے آگئی، انہیں ماہ جولائی میں دوسری تنخواہ بھی ملے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے عید قربان سے قبل ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنے کے حوالے سے ہدایت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کو 16 جولائی تک تنخواہیں جاری کی جائیں گی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.