جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پنجاب سینٹ انتخابات میں ن لیگ نے حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت کی، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب کے سینیٹ انتخابات میں ن لیگ نے حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت کی۔ فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ ایجنڈا سیاسی مفادات تک محدود رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا ایجنڈا یہی ہے…

حمزہ شہباز ایسے باتیں کررہے ہیں جیسے بری ہوگئے ہوں، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں، حمزہ اور مریم نواز کے بڑوں نے ملک میں کرپشن کے کلچر کو فروغ دےکر قوم کی اخلاقیات تباہ کی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شبلی…

کورونا: سلامتی کونسل کا متحارب گروہوں سے جنگ بندی کا مطالبہ

اقوامِ متحدہ نے سلامتی کونسل کے تمام متحارب گروہوں سے کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کے لیے جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔امریکی ایوانِ نمائندگان میں 1 اعشاریہ 9 ٹریلین ڈالرز کا کورونا وائرس ایڈ بل بحث کیلئے منظور کر لیا گیا۔امریکا میں جانسن…

پی ایس ایل 6: بابر کی ایک اور شاندار اننگز، کراچی 7 وکٹوں سے کامیاب

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے نویں میچ میں کراچی کنگز نے بابراعظم کی ایک اور شاندار اننگز کی بدولت ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے اس میچ میں بھی ٹاس جیتنے والی ٹیم یعنی کراچی…

مکاروں کے ٹولے کی چوری دن دیہاڑے پکڑی گئی ہے، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مکاروں کے ٹولے کی چوری دن دیہاڑے پکڑی گئی ہے۔عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز اور مریم نواز دونوں نواز شریف کے شیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ …

جماعت اسلامی کا سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا اعلان

سینیٹ الیکشن میں جماعت اسلامی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔عبدالاکبر چترالی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دے گی۔خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن سے…

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ نئی ایڈوائزری 14مارچ تک نافذ رہے گی۔  سی اے اے کے اعلامیہ کے مطابق کیٹگری سی کے ملکوں سے آنے والے مسافروں پر پاکستان آنے پر پابندی…

لاہور: 103سال پرانا تاریخی والٹن ایئرپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور کا 103 سال پرانا تاریخی والٹن ایئرپورٹ ختم کرکے اس کی جگہ پنجاب حکومت نے بزنس حب بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے اس پر کام بھی شروع کردیا ہے۔ اس کے ارد گرد 10 ایکڑ اراضی پر واقع 7 نرسریاں بھی ختم کر دی گئیں۔ والٹن…

محکمہ ایکسائز کی وردی میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان گرفتار

نوشہرہ میں پولیس نے محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں کا روپ دھار کر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔نوشہرہ میں پشاور اسلام آباد موٹر وے رشکئی انٹر چینج کے قریب کارروائی کرکے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان محکمہ ایکسائز کی…

برطانیہ: داعش میں شمولیت کےلیے شام جانے والی شمیمہ بیگم سے متعلق فیصلہ

برطانیہ کی سپریم کورٹ نے داعش میں شمولیت کیلئے شام جانے والی شمیمہ بیگم سے متعلق فیصلہ سُنادیا، متفقہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شمیمہ بیگم کو برطانیہ آکر شہریت کی منسوخی کا مقدمہ لڑنے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے۔برطانوی سپریم کورٹ کے فیصلے کے…

عمران خان آپ کا یوم حساب شروع ہوگیا، حمزہ شہباز

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اللّٰہ کی لاٹھی بے آواز ہے، عمران خان آپ کا یوم حساب شروع ہوگیا ہے۔لاہور میں رہائی کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ  نوشہرہ کے لوگوں نے اُنہیں مسترد کر دیا۔ حمزہ…

پی ایس ایل 6: پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 10ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ واضح رہے کہ یہ ایونٹ کا دسواں میچ ہے اور اس میں بھی ٹاس جیتنے والے کپتان نے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا…

کامران اکمل چھوٹے بھائی عُمر اکمل کو جلد فیلڈ میں دیکھنے کے منتظر

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹسمین کامران اکمل کہتے ہیں کہ وہ عمر اکمل کو جلد فیلڈ میں کھیلتا دیکھنے کے منتظر ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامران اکمل نے اپنے چھوٹے بھائی عمر اکمل کے ہمراہ یادگار تصویر شیئر کی۔مذکورہ تصویر میں…

ایم کیو ایم کی دو نشستوں کے لیے اپنے امیدوار دستبردار کرنے کو تیار ہیں، ناصر شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سینیٹ الیکشن میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرنے کی پیشکش کردی ہے۔صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی دو نشستوں کے لیے اپنے امیدوار دستبردار…

صدارتی ریفرنس پر رائے پیر کو سنائے جانے کا امکان، ذرائع

سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے کے صدارتی ریفرنس پر رائے پیر کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس پر رائے پیر کو دے گی۔ذرائع کے مطابق ریفرنس کی فکسیشن سے وکلا کو میسیج کے ذریعے آگاہ…

خیبر پختونخوا: سینیٹ الیکشن سے متعلق پی ڈی ایم کے معاملات طے پاگئے

خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن سے متعلق پی ڈی ایم کے معاملات طے پاگئے، جماعت اسلامی نے اپوزیشن جماعتوں کو سپورٹ کرنے کا اعلان کردیا۔جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت بھی اپوزیشن جماعتوں کو سپورٹ کرے گی۔الیکشن کمیشن…

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی

ملک میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے، ہفتے کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 1050 روپے کم ہوگئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1050 کم ہوکر ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 8 ہزار 200 روپے ہے۔ صرافہ ایسوسی…