جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حفیظ شیخ کا پاکستان میں کوئی اسٹیک نہیں تھا: محمد زبیر

سابق وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کا پاکستان میں کوئی اسٹیک نہیں تھا اور اُن کے تمام اثاثے اور فیملی بھی باہر تھی۔پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ حفیظ…

کراچی: گلشن اقبال میں ٹینک سے لاش برآمد

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں 1 شخص کی پانی میں ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے۔کراچی(اسٹاف رپورٹر)سرجانی تھانے کی حدود یوسف گوٹھ...ریسکیو ذرائع کے مطابق گلشنِ اقبال کے بلاک 1 میں 1 شخص گھر میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔متوفی کی شناخت…

فیصل آباد: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر1 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ

فیصل آباد میں لاک ڈاؤن اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ریسٹورنٹس اور بیکریوں سمیت 11 فوڈ پوائنٹس کو1 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔اس کے علاوہ فیس ماسک کا استعمال نہ کرنے پر بھی کارروائی کی گئی، ضلع اوکاڑہ کے شہرحجرہ شاہ…

بدین: پی ایس 70 ضمنی الیکشن، سخت مقابلے کا امکان

بدین میں پی ایس 70 کے ضمنی الیکشن میں گھمسان کارن پڑنے کا امکان ہے۔کل سے پانچ اپریل تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے جبکہ 12 اپریل تک کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 24 اپریل ہے۔واضح رہے کہ رکن سندھ…

ملک میں کورونا سے مزید 78 افراد کا انتقال

ملک بھر میں کورونا سے مزید 78 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4757 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے…

ن لیگ یا کسی اور کے دباؤ میں فیصلہ نہیں کریں گے، کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن یا کسی اور کے دباؤ میں آکر کوئی فیصلہ نہیں کرے گی۔پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ نے جس طرح تحریک…

وزیراعظم سے بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر عمران صدیقی نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستانی ہائی کمشنر کو دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم عمران خان نے بنگلہ دیشی قیادت اور…

اسلام آباد میں وینٹی لیٹر اور آکسیجن بیڈز ختم ہونے لگے

اسلام آباد کے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بیڈز پر گنجائش ختم ہونے لگی، 64 فیصد وینٹی لیٹرز مریضوں کے زیراستعمال ہیں۔وائرس سے تین روز میں سو سے زیادہ بچے بھی متاثر ہوئے۔ ملک بھر میں چوبیس گھنٹے میں مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح…

اپریل سے لاہور، پنڈی، ملتان میں میٹرو بس بند

پہلی اپریل سے لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں میٹرو بس نہیں چلے گی، لاہور میں اورنج ٹرین کا پہیہ بھی رک جائے گا۔این سی او سی نے 8 فیصد سے زیادہ مثبت کیسز میں لاک ڈاؤن کی ہدایت کی، پنجاب نے 12فیصد پر پابندیاں لگائیں، شادی کا کوئی فنکشن…

محمد یوسف کی بیٹی کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے سابق اسٹار بیٹسمین محمد یوسف کا اپنی بیٹی کے ساتھ اظہار محبت اور اس سے لاڈ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مداحوں کو بہت پسند آرہی ہے۔محمد یوسف نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر گھر کے صحن میں بیٹی کے ساتھ کھیلتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جو ان کے…

کورونا کی صورتحال خراب ہورہی ہے، احتیاط کریں،کامران اکمل

قومی کرکٹر کامران اکمل نے شہریوں سے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث صورتحال خطرناک ہوتی جا رہی ہے، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں…

ون ڈے سیریز، پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف تیاریاں جاری

جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان وائٹ بال اسکواڈ کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔قومی ٹیم نے گزشتہ روز سپر اسپورٹس پارک سینچورین میں ٹریننگ کی۔ یہ قومی ٹیم کا سینچورین میں دوسرا ٹریننگ سیشن تھا۔‏ پہلے سیشن میں ٹیم نے اسٹیڈیم…

وزیراعظم کی حماد اظہر کو وزیر خزانہ بننے پر مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے حماد اظہر کو وزیر خزانہ بننے پر مبارکباد دی ہے جبکہ حماد اظہر نے اعتماد کا اظہار کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت گلگت بلتستان ڈیولپمنٹ پراجیکٹ سے متعلق  اجلاس ہوا، جس میں وزیر…

پاک بھارت تجارتی تعلقات کی بحالی کے امکانات پیدا ہوگئے

پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات کی بحالی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سے چینی، کپاس اور یارن درآمد کرنے کی تیاری کی جارہی ہے جبکہ اس حوالے سے وزارت تجارت سمریز کی منظوری کے لیے انھیں کل اقتصادی رابطہ…

کراچی: متعدد صارفین اسٹیکی میٹر کی شکایت لے کر سوئی سدرن کے دفاتر پہنچ گئے

کراچی میں بلوں اور اسٹیکی میٹر کی شکایت لے کر سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے صارفین کمپنی کے دفاتر پہنچ گئے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اسٹیکی سلو میٹر کے نام پر بل میں 300 سے 400 روپے اضافی شامل کیے جارہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ…

چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ویکسین کمرشل پرواز کے ذریعے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچائی گئی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ کین سائینو کی کورونا ویکسین کی کھیپ 60 ہزار…

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا وفاقی حکومت کے نام دوسرا خط

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وفاقی حکومت کو ایک اور خط لکھ دیا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنے دوسرے خط میں کہا کہ اسپوٹنک ویکسین کی مقررہ قیمت سے زیادہ وصولی کی شکایت موصول ہوئی ہے۔وفاقی حکومت کو لکھے گئے خط کے متن کے مطابق نجی کمپنی…

آرمی چیف کا راولپنڈی میں لاجسٹک تنصیبات کا دورہ، تعمیراتی و ترقیاتی کاموں پر بریفنگ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں لاجسٹک تنصیبات کا دورہ کیا جہاں انہیں مختلف تعمیراتی و ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو نئے شیڈز کی تعمیر، موجودہ انفرااسٹرکچر اپ…

لندن :شہباز شریف اور ڈیلی میل کے وکلاء کی خفیہ ملاقات کا انکشاف

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور برطانوی اخبار ڈیلی میل کے درمیان باہمی رضا مندی سے معاملہ حل کرنے کی کوشش آخری لمحات میں ناکام ہوگئی۔لندن میں شہباز شریف اور ڈیلی میل کے وکلا نے خفیہ ملاقات کی، جس کی تفصیلات جیونیوز نے حاصل کرلی ہیں۔ذرائع کے…