بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور: ایک گودام سے 50 لاکھ کی سرکاری ادویات برآمد

خیبرپختون خوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے ایک گودام سے 50 لاکھ کی سرکاری ادویات برآمد ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پشاور کے ایک گودام سے 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی سرکاری دوائیں ملی ہیں۔

برآمد ہونے والی ادویات پر خیبر پختون خوا، سندھ حکومت، سی ڈی اے اور سرکاری اسپتالوں کی مہریں لگی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سرکاری لیبل و مہریں ہٹا کر دوبارہ پیک کیا جا رہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ برآمد کی گئی دواؤں میں کورونا، حاملہ خواتین کی دوائیں اور انسولین بھی شامل ہیں، موقع سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.