بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے دو کھلاڑیوں نے عمان کو فتح دلوادی

پاکستان اور بھارت میں پیدا ہونے والے دو کرکٹرز نے مل کر اومان کو فتح دلوادی۔

ٹینس میں انڈو۔پاک جوڑی اعصام الحق اور روہن بوپانا کا ذکر تو ہر بار ہوتا ہی آیا ہے، آج کرکٹ کے میدان میں بھی پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے دو کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو جیتوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

پانچ ستمبر 1992 کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے عاقب الیاس سلہری نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں عمان کی نمائندگی کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان سے عمان جاکر بسنے والے عاقب الیاس کا ساتھ نبھایا بھارت کے شہر لدھیانہ سے آنے والے جتیندر سنگھ نے اپنی عمدہ بلے بازی سے۔

انہوں نے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، دونوں نے مل کر ناقابل شکست رہتے ہوئے 131 رنز جوڑے اور اپنی ٹیم کو 10 وکٹ سے فتح دلوائی اور ایک دوسرے کو گلے لگا کر بتادیا کہ کھیل مختلف ملکوں میں بسنے والوں کو یکجاں کرنے کا اہم ذریعہ بن سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے میچ میں میزبان عمان نے پاپوا نیو گنی کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔

الامارات کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاپوا نیو گنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمان کو 130 رنز کا ہدف دیا تھا۔

الامارات کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاپوا نیو گنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمان کو 130 رنز کا ہدف دیا۔

پاپوا نیو گنی کے کھلاڑی میزبان عمان کے بولرز کے سامنے بے بس نظر آئے اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز ہی بناسکے۔

پی این جی کی جانب سے صرف کپتان اسداللّٰہ والا 56 اور چارلس امینی 37 رنز بنا کر نمایا رہے۔

عمان کے ذیشان مقصود نے 20 رنزدے کر چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ کلیم اللّٰہ اور بلال خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں عمانی اوپنرز نے پہلی مرتبہ ایونٹ میں شرکت کرنے والی پاپوا نیو گنی کے بولرز کی درگت بنادی۔

جتندر سنگھ نے 42 گیندوں پر 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ عاقب الیاس بھی 50 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.