جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ملک کے تمام شعبوں نے وباء کے خلاف بھرپور کردار ادا کیا، چیئرمین جوائنٹ چیف

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ ملک کے تمام شعبوں میں وباء کے خلاف بھرپور کردار ادا کیا گیا ، روایتی خطرات اور وباء سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی ضروری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)…

علماء کا 40 سال پرانا دیرینہ مطالبہ پورا، وفاقی حکومت کا بڑا اعلان

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے علما ء کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے 5 نئے وفاق المدارس قائم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جبکہ مدارس کیلئے 16 رجسٹرڈ دفاتر قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت تعلیم نے5اضافی وفاق المدارس کانوٹی…

عمرگل کی یارکرز اور ریورس سوئنگ کس کس کو یاد ہیں!

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: عمرگل کی یارکرز اور ریورس سوئنگ کس کس کو یاد ہیں؟’میں جب دوبارہ بولنگ کے لیے آیا تو جنوبی افریقہ کی آخری وکٹ باقی بچی تھی جسے میں نے آؤٹ کر دیا۔ کائل ایبٹ کو آؤٹ کر کے میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے…

علامہ اقبال ایئرپورٹ کے اطراف دھند برقرار، پروازیں منسوخ و تاخیر

لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ کے اطراف شدید دھند برقرار ہے، جس کے باعث اندرون و بیرون ممالک آنے جانے والی متعدد پروازیں منسوخ و تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔ انکوائری ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 306 اور غیر ملکی…

جعلی ڈگری: PIA انجینئر کی ضمانت پر رہائی کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں پر ملازمت حاصل کرنے سے متعلق کیس میں پی آئی اے کے انجینئر کی ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا۔ پی آئی اے جعلی ڈگری اسکینڈل میں گرفتاری کے بعد پہلی ضمانت منظور کی گئی ہے۔عدالتِ عالیہ کی جانب سے…

گوجرانوالہ، 2خواجہ سراؤں کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

سی پی او گوجرانوالہ سرفراز فلکی کے مطابق خواجہ سراؤں کے قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ایس پی سٹی کی زیر نگرانی ٹیم کو قاتلوں کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خواجہ سراء کرائے کے مکان میں…

قصور، 86 سالہ دولہے کی 65 سالہ دُلہن سے محبت کی شادی

قصور کے علاقے چونیاں میں ایک جوڑے نے بڑھاپے میں پسند کی شادی کر لی۔ نواحی گاؤں منوریاں میں 86 سالہ عطر خان نے 65 سالہ نذیراں بی بی سے محبت کی شادی کر لی، دونوں بچپن سے ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔عطر خان کے چار بچے ہیں، اس کی پہلی بیوی…

سٹی اسٹیشن سے اورنگی ٹاؤن ریلوے ٹریک آپریشنل ہوگیا

کراچی سٹی اسٹیشن سے اورنگی ٹاؤن ریلوے ٹریک آپریشنل بنا دیا گیا، سٹی اسٹیشن سے اورنگی 14 کلومیٹر کے ٹریک پر 8 اسٹیشن اور 12 پھاٹک ہیں۔کراچی سرکلر ٹرین اورنگی اسٹیشن سے شام 4:16 منٹ پر سٹی اسٹیشن کیلئے روانہ ہوگی، سٹی اسٹیشن پہنچنے کے…

غیرملکی کوہ پیماؤں نے سرمائی مہم جوئی ختم کردی

موسم کی مسلسل خرابی کے باعث غیرملکی کوہ پیماؤں نےسرمائی مہم جوئی ختم کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کوہ پیما بیس کیمپ سے اسکردو روانہ ہوگئے ہیں، کے ٹو کی سرمائی مہم جوئی میں 50سے زائد بین الاقوامی کوہ پیماؤں نےحصہ لیا۔ مہم جوئی میں شامل کوہ…

ریاستِ مدینہ ہوتی تو عمران خان جیل میں ہوتے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ نون کی رہنما و ترجمان مریم اورنگ زیب کہتی ہیں کہ اگر مدینہ کی ریاست ہوتی تو عمران خان جیل میں ہوتے۔ منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے سلسلے میں مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو لاہور کی احتساب…

پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 62 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے…

گجر نالے کو ماڈرن نالہ بنانے کیلئے انسداد تجاوزات آپریشن کا تیسرا دن

کراچی کے گجر نالے کو ماڈرن نالہ بنانے کے لئے انسداد تجاوزات آپریشن تیسرے روز میں داخل ہوگیا ہے، نالے کے دونوں اطراف آٹھ آٹھ کلومیٹر تک کچی تجاوزات ہٹادی گئی ہیں۔ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کاکہنا ہے کہ 70فیصد سے زائد متاثر…

علی شیر کے 12 بہن بھائی ہیں، گھر کا واحد کفیل تھا، عبدالحمید

کراچی میں دھاگا فیکٹری میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے علی شیر کے دوست عبدالحمید کا کہنا ہے کہ علی شیر کے 12 بہن بھائی ہیں، وہ گھر کا واحد کفیل تھا۔کراچی میں دھاگا فیکٹری میں آگ لگنے سےجاں بحق ہونے والے علی شیر کے دوست عبدالحمید نے…

کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ملتوی

لاہور کی سیشن عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر سمیت دیگر کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا۔لاہور کی سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج…

غصے میں کوئی تنقید کرے گا تو جواب دینے کا ٹائم نہیں: وقار یونس

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ غصے میں کوئی تنقید کرے گا تو جواب دینے کا ٹائم نہیں، تنقید ہونی چاہیے لیکن بے معنی تنقید نہیں ہونی چاہیے۔وقار یونس نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ جیت ہمیشہ اچھی لگتی ہےاس پر سب کو…

سندھ میں غربت زیادہ ہونے کے باعث میرٹ پر روپیہ تقسیم کیا، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا کورونا وائرس وبا کے دوران پیسے کی تقسیم سے متعلق کہنا ہے کہ کوئی نہیں کہہ سکتا ہم نے احساس پروگرام مں رقم کی تقسیم غیر منصفانہ کی، سندھ میں ہم نے وہاں اپنی حکومت نہ ہونے کے باوجود زیادہ پیسہ تقسیم کیا، سندھ میں غربت…

سابق نگراں وزیر عالم زیب خان کا کورونا سے انتقال

سابق نگران وفاقی وزیر الحاج عالم زیب خان کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے۔سابق نگران وفاقی وزیر الحاج عالم زیب خان کےصاحبزادے گل نواز خان کے مطابق عالم زیب خان کی نمازِ جنازہ آج 3 بجے دوپہر تھاکوٹ میں اداکی جائے گی۔الحاج عالم…

فردوس شمیم نقوی کی عدم پیشی پر عدالت برہم

سندھ ہائی کورٹ نے زمین الاٹمنٹ کی تحقیقات کے معاملے میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ملزم فردوس شمیم نقوی کی عدم پیشی پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں زمین الاٹمنٹ تحقیقات کے معاملے رہنما تحریک انصاف فردوس شمیم…

مجھے بھی سینیٹ کی سیٹ بیچنے کی آفر ہوئی، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج نہیں کئی دفعہ پہلے بھی مجھے پیسوں کے عوض سینیٹ کی سیٹ بیچنےکی آفر ہوئی، مجھ سے براہ راست اور ان ڈائریکٹ سینیٹ نشست بیچنے کیلئے رابطے کیے گئے۔کلرسیداں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان…