بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انار کھاتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیئے؟

کہا جاتا ہے کہ انار کھانے کے جہاں بے شمار فوائد ہیں وہیں اسے کھاتے وقت چند باتوں کا دھیان بھی رکھنا ضروری ہوتا ہے جن سے متعلق جاننا اور انہیں نظر انداز کرنا مضر صحت ثابت ہو سکتا ہے۔

ایک صحت مند ناشتے کیلئے صبح سویرے ابلا ہوا انڈا بہترین انتخاب ہوسکتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے انار کھانے کے بتائے گئے فوائد :

ہر قسم کی بیماری، الرجی اور انفیکشن سے بچاؤ کے لیے انسان کا قوت مدافعت کا مضبوط ہونا لازمی ہے جس کے لیے وٹامن سی سے بھر پور پھلوں کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے اور انار سیٹرس فیملی سے تعلق رکھنے والا خوش نما اور لذیذ پھل ہے جسے ہو کوئی پسند کرتا ہے ۔

ماہرین کے مطابق تمام وائرل اور انفیکشنز سے بچنے کے لیے وٹامن سی پھرپور پھل انار کا استعمال کرنا مفید ہے، اس پھل کو ثابت کھانے سمیت رس نکال کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، انار میں چونکہ قدرتی مٹھاس ہوتی ہے اس میں مزید شکر شامل نہ کریں، یہ پھل قوت مدافعت، جلد، بال ، ناخن سمیت مجموعی صحت پر بھی اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔

ہر موسم میں با آسانی مارکیٹ میں دستیاب سلاد میں شمار کیے جانے والی سبزی کھیرا صحت پر بے شمار فوائد سمیت ڈیہائیڈریشن سے بھی بچاتا ہے، کھیرے کے باقاعدہ استعمال کے نتیجے میں صحت پر متعدد حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

موسم سرما کی سبزی گاجر کا استعمال جہاں صحت کے لیے نہایت مفید قرار دیا جاتا ہے وہیں اس کا استعمال ہر کسی کے لیے فائدہ مند ثابت نہیں ہوتا ہے ۔

انار کھاتے وقت کن باتوں کا خیال رکھیں؟

طبی و غذائیں ماہرین کے مطابق انار کا رس معدے میں السر اور تیزابیت کی شکایت والے افراد کے لیے مزید مشکلات کھڑی کر سکتا ہے۔

انار کا رس دانتوں کی صحت کے لیے بھی مضر ہے لہٰذا کمزور دانتوں کے مالک افراد کو چاہیے کہ اس پھل کے رس میں گاجر، کھیرے یا کسی اور سبزی کا رس شامل کریں۔

طبی ماہرین کے مطابق انار کھاتے ہوئے اس کے اندورنی چھلکے کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے، انار کا اندرونی چھلکا نہایت کڑوا اور خشک ہونے کے سبب   معدے کی کارکردگی کو خراب کر سکتا ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.