بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نواز اینڈ کمپنی جعلی ویڈیوز سے باہر آکر الزامات کا جواب دے، فواد چوہدری ‏

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز اینڈ کمپنی جعلی ویڈیوز اور گیمز سے باہر آکر الزامات کا جواب دے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ یہ ڈرامے مکمل فلاپ ہو چکے ہیں،جیل نہیں جانا تو پیسے واپس کریں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ مختصر حل ہےجس کو پیچیدہ بناکرنکلنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار سے منسوب نئی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں ثاقب نثار مبینہ طور پر کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانے کے لیے نواز شریف کو سزا دینی ہوگی۔

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے جو سزا دلوائی کیا اسے ختم نہیں کیا جا سکتا؟ ثاقب نثار نے نواز شریف، مریم نواز کو سزا دلوائی، یہ سزا کم از کم اب تو ختم کر دیں۔

آڈیو ٹیپ میں وہ مبینہ طور پر تسلیم کر رہے ہیں کہ مریم نواز کو سزا دینی ہو گی اگرچہ مریم نواز کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.