بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پرینکا چوپڑا نے انسٹا گرام اور ٹوئٹر پر اپنا نام کیوں تبدیل کیا؟

’ہائے میں مر جاواں‘، پرینکا چوپڑا کے سوشل میڈیا پر نام تبدیلی کے بعد نئی بحث چھڑ گئی

प्रियंका चोपड़ा

،تصویر کا ذریعہAxelle/Bauer-Griffin

پرینکا چوپڑا نے آج اپنی آنے والی فلم میٹرکس کا پوسٹر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کیا ہے تاہم ان کی آنے والی فلم سے زیادہ ان کے نام کا چرچا ہو رہا ہے۔

اور اس کی وجہ یہ ہے کہ پرینکا چوپڑا نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے شوہر نک جوناس کا نام ہٹا دیا ہے، جس نے بہت سی قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔

سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ اب مین سٹریم میڈیا پر بھی یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ پرینکا نے ایسا کیوں کیا اور اس سے کیا ظاہر ہوتا ہے؟

تاہم پرینکا چوپڑا نے خود ابھی اس کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی ہے۔ تاہم انھوں نے صرف 11 گھنٹے قبل اپنے شوہر نک جونس کی ایک پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بہت سی باتوں کی وضاحت کر دی۔

प्रियंका चोपड़ा

،تصویر کا ذریعہTWITTER

نک جوناس نے جم میں ورزش کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ ڈالی ہے۔ جس پر تبصرہ کرتے ہوئے پرینکا چوپڑا نے لکھا ’ہائے میں مر جاواں‘۔

پرینکا کے اس تبصرے پر کئی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

प्रियंका चोपड़ा

،تصویر کا ذریعہInstagram/Priyanka

سوشل میڈیا پر پرینکا کے بارے میں کیا لکھا گیا؟

نام تبدیلی سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے سِیا نامی صارف نے لکھا کہ آنے والے دنوں میں بہت کچھ سامنے آئے گا۔

सोशल मीडिया

،تصویر کا ذریعہTWITTER

ایک اور صارف نے لکھا کہ پرینکا نے سوشل میڈیا پر نک جوناس کا نام اپنے نام سے نکال دیا ہے کیونکہ وہ اپنی نئی فلم کی تشہیر چاہتی ہیں یعنی ’یہ ایک پبلسٹی سٹنٹ ہے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ عام لوگ خاندانی جھگڑوں کے بعد اپنا نام تبدیل کر دیتے ہیں۔ آپ لوگ گہرا سانس لیں۔

प्रियंका-निक वेडिंग, प्रियंका चोपड़ा, निक जोनास, प्रियंका चोपड़ा की शादी, priyanka chopra wedding

،تصویر کا ذریعہRaindrop Media

نک جوناس کون ہے؟

نکولس جیری جوناس ایک امریکی گلوکار، اداکار اور پروڈیوسر ہیں۔ انھوں نے سات سال کی عمر میں اداکاری شروع کی۔

نِک کی پیدائش امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں پال کیون جوناس سینیئر کے ہاں ہوئی۔ جو اور کیون کو ملا کر نک نے دی جونس برادرز کے نام سے ایک بینڈ بنایا۔

سنہ 2006 میں جب ان کا پہلا البم ‘اٹس اباؤٹ ٹائم’ سامنے آیا تو نک کی عمر صرف 13 برس تھی۔ اس بینڈ کو ڈزنی چینل پر کافی کامیابی ملی۔

سنہ 2014 میں یہ بینڈ قائم نہ رہ سکا، جس کے بعد نک نے ایک سولو البم جاری کیا۔ سنہ 2017 میں ان کی ‘ریممبر آئی ٹولڈ یو’ آئی، جس میں برطانوی اداکارہ این میری تھیں۔

اس کے بعد نک کچھ فلموں میں بھی نظر آئے۔ سنہ 2015 میں انھیں فلم ‘کیئرفل واٹ یو وِش فار’ میں کردار ملا۔

मधु चोपड़ा

،تصویر کا ذریعہGetty Images

پریانکا سے شادی

نک جوناس شادی سے پہلے کئی بار انڈیا کا دورہ کر چکے ہیں اور پرینکا کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کر چکے تھے۔

پرینکا اور جوناس کے درمیان افیئر کی بات مئی 2018 سے شروع ہوئی، جب وہ ایک سے زیادہ مواقع پر ایک ساتھ دیکھے گئے۔

اس کے بعد دونوں نے دسمبر 2018 میں ہندو رسم و رواج اور عیسائی عقیدے دونوں کے مطابق شادی کی۔

شادی راجستھان میں جودھ پور کے امید بھون پیلس میں ہوئی۔ جب کہ شادی کی تقریب بہت نجی تھی۔ اس کے بعد پرینکا نے دلی اور ممبئی میں شاندار استقبالیہ دیا۔

یہ بھی پڑھیے

प्रियंका-निक वेडिंग, प्रियंका चोपड़ा, निक जोनास, प्रियंका चोपड़ा की शादी, priyanka chopra wedding

،تصویر کا ذریعہRaindrop Media

سنہ 2018 تک نک کے اثاثوں کی کل مالیت 18 ملین ڈالر بتائی جاتی رہی ہے۔ یہ اثاثے جونس برادرز بینڈ، فلموں میں اداکاری اور ٹی وی کیریئر کے مرہون منت ہیں۔

نک جب 13 برس کے تھے تو انھیں ٹائپ ون ذیابیطس کی تشخیص ہوئی۔ اس کے بعد انھوں نے اس بیماری کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے چینج فار دی چلڈرن فاؤنڈیشن بنائی۔

اس سے پہلے بھی نِک کی زندگی میں کئی بڑے نام شامل رہ چکے ہیں۔ سنہ 2006-07 میں ان کی گرل فرینڈ مائلی سائرس تھیں۔ مائلی کی کتاب میں اس افیئر کا انکشاف ہوا تھا۔ سنہ 2009 میں دونوں ایک بار پھر قریب آئے لیکن پھر ان کی راہیں جدا ہوگئیں۔

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.