بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 42 ڈالر فی اونس جبکہ پاکستان میں 1800 روپے فی تولہ گھٹی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1800 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 21 ہزار 600 روپے ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یکم جنوری سے بینکوں کے لیے ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولنا لازمی ہوگیا، صارفین کے لئے بینک آنا ضروری نہیں ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام کے دام ایک ہزار 544 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 4 ہزار 252 روپے ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 797 ڈالر ہے، ڈالر کی قدر عالمی بازارمیں 42 ڈالر گری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.