جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مجھ سے پہلے پورٹ چارجز پر اضافی ادائیگی ہوتی تھی، عدنان گیلانی

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے سابق ایم ڈی عدنان گیلانی نے کہا ہے کہ میرے آنے سے پہلے پورٹ چارجز کی مد میں اضافی ادائیگی ہورہی تھی۔ میں نے جولائی 2019 میں نوٹس لیا اور ایکشن لینے کا حکم دیا۔ اگست میں منسٹری نے مجھے ہٹادیا۔ پھر ڈیڑھ سال تک…

پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں بھی جلد اپنی اپنی راہ لیں گی، فردوس عاشق

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی دیگر جماعتیں بھی جلد اپنی اپنی راہ لیتی نظر آئیں گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک…

کراچی: پورٹ قاسم سے تشدد زدہ لاش برآمد

کراچی کی دوسری بندرگاہ پورٹ قاسم کے مین گیٹ پر کھڑے آئل ٹینکر کے نیچے سے 1 شخص کی لاش ملی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا میں ملوث ملزم کی نشاندہی پر بچے کی لاش کا ڈھانچہ ملا، 7 سال کے بچے کو 20 روز قبل بلال کالونی سے اغوا کیا گیا…

وزیرِ ریلوے اپنا بیان واپس لیں: منظور رضی

ریلوے ورکرز یونین کے چیئرمین منظور رضی کا کہنا ہے کہ وزیرِریلوے کے عارضی ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، وزیرِ ریلوے اپنا بیان واپس لیں۔کراچی (پ ر)ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی چئیرمین منظور...کراچی سے جاری کیئے گئے ایک…

رواں مالی سال مہنگائی، بے روزگاری میں اضافہ ہوگا، آئی ایم ایف

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ میں رواں سال شرح نمو 1اعشاریہ 5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے، عالمی بینک نےیہ شرح1 اعشاریہ 3 فیصد رہنے کی توقع ظاہرکی ہے، جبکہ حکومت نےشرح نمو 2 اعشاریہ 1 فیصد اور اسٹیٹ…

فرنچ اوپن ٹینس چیمپئن شپ ملتوی ہونے کا امکان

فرانس کی وزیر کھیل نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ٹینس کے بڑے ایونٹ فرنچ اوپن کو موخر کئے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ  فرانس میں کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر سخت لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ تمام کاروباری…

جہانگیر ترین کی پیشی، 1 شخص پستول سمیت پکڑا گیا

جہانگیر ترین اور علی ترین کی آج لاہور کی بینکنگ کورٹ میں شوگر ملز میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے کیس میں ضمانت میں توسیع کے لیے پیشی کے موقع پر پولیس نے عدالت سے ایک مسلح شخص کو گرفتار کیا ہے۔لاہور کی بینکنگ کورٹ نے شوگر ملز میں جعلی بینک…

وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا ویکسی نیشن سینٹرز بڑھانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کا دائرہ کار بتدریج بڑھانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، پی کے ایل آئی میں ویکسی نیشن سینٹر فعال ہونے سے لاہور میں ویکسی نیشن مراکز تین ہو جائیں گے۔ وزیراعلیٰ…

عاقب جاوید نے سرفراز احمد کو پلئینگ الیون میں شامل کرنے کے لیے آواز اٹھا دی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے سابق کپتان سرفراز احمد کو پلئینگ الیون میں شامل کرنے کے لیے آواز اٹھا دی۔عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ سمجھ سے بالا ہے سرفراز احمد کو چھٹے نمبر پر کیوں کھلایا نہیں جا رہا، آصف علی اور افتخار احمد…

کون لوگ ہیں جنہوں نے مجھے خان صاحب سے دور کیا؟ جہانگیر ترین

جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میری پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے راہیں جدا نہیں ہوئی ہیں، پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل ہوں اور شامل رہوں گا، کون لوگ ہیں جنہوں نے مجھے خان صاحب سے دور کر دیا ہے؟جہانگیر ترین نے لاہور کی بینکنگ کورٹ…

تیسرا ون ڈے، سرفراز کی پلیئنگ الیون میں شمولیت کا فیصلہ، ذرائع

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں گرین شرٹس کی جانب سے پلیئنگ الیون میں سابق کپتان سرفراز احمد کی شمولیت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں عثمان قادر اور محمد نواز کو بھی…

9 سالہ بچی سے زیادتی، آئی جی پنجاب کا نوٹس

آئی جی پنجاب کی جانب سے رحیم یار خان میں  9 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب نے رحیم یار خان میں 9 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے  آر پی او بہاولپور سے…

کورونا کا شکار اسلامیہ کالج پشاور کے سابق وائس چانسلر انتقال کرگئے

اسلامیہ کالج پشاور کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر حبیب کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کرگئے۔ڈاکٹر حبیب کے بھائی ڈاکٹر رشید کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر حبیب میں دو دن پہلے کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔اہلِ خانہ کے مطابق  مرحوم ڈاکٹر حبیب کو آج دن 2…

یوکرائن کا طیارہ گرانے کا الزام، 10 عہدیداروں پر فرد جرم عائد

ایران میں گزشتہ سال یوکرائن کے مسافر طیارے کو مار گرانے کے الزام میں 10 عہدیداروں پر فرد جرم عائد کردی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق ایران کے ایک فوجی پراسیکیوٹر نے یوکرائن کے طیارہ حادثے پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ 10ملزمان کو بہت…

وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مردم شماری کے نتائج کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔تحریک انصاف کی پارلیمانی…

پاکستان: کورونا وائرس کے کیسز 7 لاکھ، اموات 15 ہزار سے متجاوز

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران…

کراچی: پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ آج پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت درجۂ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو چکا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آج شہرِ قائد میں کم…

جہانگیر ترین سے رابطے کرنیوالے ارکانِ اسمبلی کی لسٹ تیار

جہانگیر ترین سے رابطے کرنے والے ارکانِ اسمبلی کی لسٹیں تیار کر لی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے جہانگیر ترین کے حمایتی ارکانِ اسمبلی کی فہرستیں تیار کر لی ہیں۔جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میری پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)…

فخر نے مشکل کنڈیشنز میں ٹاپ کلاس ٹیم کیخلاف عمدہ بیٹنگ کی، وسیم اکرم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ فخر زمان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں شاندار اننگز کھیلی اور جنوبی افریقہ کی مشکل کنڈیشنز میں ٹاپ کلاس ٹیم کے خلاف عمدہ بیٹنگ کی۔وسیم اکرم نے کہا کہ فخر زمان کے رن آؤٹ…

بائیڈن کا 18سال سے زائد عمر کے نوجوانوں کیلئے ویکسی نیشن کا اعلان

امریکی صدر جوزف بائیڈن نے 18سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا ویکسینیشن کا اعلان کردیا، 19 اپریل سے لوگ ویکسین لگواسکیں گے۔جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہمارا ویکسین پروگرام کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔امریکا 150 ملین شاٹس کا انتظام کرنے…