بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ آج پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت درجۂ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو چکا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی کا آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ شہر میں شمال مشرق سے10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.