جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

این اے 249 کراچی میں ضمنی انتخاب آج ہوگا

کراچی کے حلقے این اے 249 میں ضمنی انتخاب آج ہوگا۔ آج ہونے والے ضمنی انتخاب میں 30 امیدوار میدان میں ہیں۔پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے امجد اقبال آفریدی، مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل، پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل، پی ایس پی…

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج سے شروع

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج ہرارے میں کھیلا جائے گا۔جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے12 بجے شروع ہوگا۔جیو سوپر یہ میچ براہ راست نشر کرے گا۔ جنوبی افریقہ سے ہوم ٹیسٹ سیریز جیتنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان…

ملکہ نے سوشل میڈیا پروفائل تصاویر بدل لیں

ملکہ الزبتھ نے پرنس فلپ کی موت اور آخری رسومات کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پروفائل تصاویر کو بدل لیا۔ملکہ نے 2ہفتے کا سوگ ختم ہونے کے بعد ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر تصاویر کو بدلا۔ انہوں نے پرنس فلپ کے ساتھ اپنی تصاویر کو ہٹا کر سوشل…

نوشہرہ میں پرانی دشمنی پر فائرنگ، 5 افراد ہلاک

نوشہرہ میں پرانی دشمنی پر مخالفین نے گھر میں گھس کر 5 افراد کو قتل کردیا۔مخالفین کے گھر میں فائرنگ سے 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، ملزمان کی تلاش…

ن لیگ سیاسی موت مرچکی، مریم نواز کونسلر بھی نہیں بن سکتی، زرتاج گل

وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) اپنی سیاسی موت خود مرچکی، مریم نواز خود تو کونسلر بھی نہیں بن سکتی۔پارلیمانی سیکریٹری کنول شوزب کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران زرتاج گل نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنا اعتماد کھوچکی…

وزارت خارجہ میں اجلاس، اہم امور پر تفصیلی مشاورت

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا نے دنیا کی مضبوط اور طاقتور معیشتوں کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ان خیالات کا اظہار وزارت خارجہ میں اجلاس کے دوران کیا، جس میں کورونا وبائی چیلنج…

نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بابر کی تنزلی، رضوان ٹاپ 10 میں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے جبکہ ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں پاکستان کے محمد رضوان بھی شامل ہوگئے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلئیرز کی بیٹنگ رینکنگ میں…

بشیر میمن کے انکشافات نے احتساب کا پول کھول دیا، مصطفیٰ نواز کھوکھر

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ بشیر میمن کے انکشافات نے ملک میں جاری احتساب کا پول کھول دیا۔اپنے بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ عمران خان عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اپوزیشن کو ملیا میٹ کرنا چاہتے…

وزیراعظم کی بلوچستان کے سیاسی عمائدین سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے سیاسی عمائدین سے ملاقات کی اور صوبے کی ترقی کو اولین ترجیح دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات میں وفاقی وزراء میں زبیدہ جلال، اسد عمر، مراد سعید، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، شاہ زین بگٹی، سردار یار محمد…

عوام کی اکثریت کا فیصل واوڈا کی کارکردگی پر عدم اطمینان

کراچی کے حلقے این اے 249 میں کروائے گئے تین میں سے دو سرویز میں عوام کی اکثریت  نے سابق ایم این اے فیصل واوڈا کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کیا۔گیلپ سروے میں 83 فیصد اور اپسوس سروے میں 75 فیصد افراد فیصل واؤڈا کی کارکردگی سے غیر…

لندن؛ دورانِ قرنطینہ پاکستانیوں کی مشکل جیونیوز نےحل کروائی

لندن کے ہوٹل میں قرنطینہ کے دوران پریشان پاکستانیوں کی مشکل جیونیوز نے حل کروادی۔ برطانیہ پہنچنے والے مسافر ناقص غذا دیے جانے اور بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث پریشان تھے۔ خبر نشر ہونے کے بعد برطانوی حکام حرکت میں آئے اور ہوٹل جاکر…

یاسمین راشد کا پنجاب میں ایک دن میں 1 لاکھ 15 ہزار کو ویکسین لگانے کا دعویٰ

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبے میں 50 سال عمر سے زائد افراد کی واک ان ویکسی نیشن جاری ہے۔ایک بیان میں یاسمین راشد نے کہا کہ 50 سال سے زائد کے شہریوں کی بہت بڑی تعداد ویکسی نیشن سینٹرز پر آرہی ہے۔انہوں نے دعویٰ سے کہا…

اسد قیصر کے خط میں فرانس، جرمنی میں اسلامو فوبک حملوں میں اضافے کا تذکرہ

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے مسلم ممبران پارلیمنٹیرینز کو خط لکھ دیا۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اسپیکر اسد قیصر نے دنیا کے 100 سے زائد مسلم ممبران پارلیمنٹس کو خطوط لکھےہیں۔خط میں اسپیکر…

پیپلز پارٹی سے متعلق تحفظات ابھی ختم نہیں ہوئے، ذرائع مسلم لیگ ن

پاکستان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے متعلق تحفظات ابھی ختم نہیں ہوئے، پیپلز پارٹی غلطی تسلیم کرے، تب ہی پی ڈی ایم میں واپس آسکتی ہے۔ پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کے معاملے سے متلعق پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنا موقف دے دیا۔…

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی وزیر اعظم سے ملاقات

ترجمان پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان  نے پارٹی ارکان کے تحفظات کا نوٹس لے لیا۔کوئٹہ میں سردار یار محمد رند کی قیادت میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی، جس میں  وزیر اعظم نے تمام…

جہانگیر ترین کیخلاف الزامات غلط ثابت ہوئے تو مجھے خوشی ہوگی، شہزاد اکبر

وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے خلاف الزامات غلط ثابت ہوئے تو مجھے خوشی ہوگی۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران شہزاد اکبر نے کہا کہ جہانگر ترین کا معاملہ سیاسی نہیں قانونی ہے،…

این اے 249 میں پولنگ ایجنٹ کو موبائل فون کی اجازت دی جائے،شاہد خاقان

سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہونے والے قومی اسملبی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ ایجنٹ کو موبائل فون کی اجازت دی جائے، معاملہ خراب ہوا تو پولنگ ایجنٹ اپنی پارٹی،…

فواد چوہدری نے فضل الرحمان کو شہدا کی توہین کا مرتکب قرار دیدیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو شہدا کی توہین کا مرتکب قرار دیدیا۔اسلام آباد سے جاری بیان میں فواد چوہدری نے فضل الرحمان کے بیان کی مذمت کی اور کہا کہ مولانا کا بیان…

پاسپورٹ تو نیب نے اپنی تحویل میں لے رکھا ہے، پھر باہر کیسے جانا ہوگا؟، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ میرا پاسپورٹ تو  نیب نے اپنی تحویل میں لے رکھا ہے، پھر باہر کیسے جانا ہوگا؟ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے نیب کی جانب سے ای سی ایل میں نام ڈالنے کی سفارش پر اپنا موقف دے…

علی زیدی نے سوشل میڈیا پر مصطفیٰ کمال کی ویڈیوز شئیر کردیں

وفاقی وزیر علی زیدی نے چئیرمین پاک سرزمین پارٹی کے بیانات کے جواب میں علی زیدی نے سوشل میڈیا پر مصطفیٰ کمال کی ویڈیوز شئیر کردیں۔علی زیدی نے اپنے بیان میں کہا  کہ رسی جل گئی پر بل نہیں گئے۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت گزر گیا جب اس قسم کی گیدڑ…