جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پیپلز پارٹی سے متعلق تحفظات ابھی ختم نہیں ہوئے، ذرائع مسلم لیگ ن

پاکستان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے متعلق تحفظات ابھی ختم نہیں ہوئے، پیپلز پارٹی غلطی تسلیم کرے، تب ہی پی ڈی ایم میں واپس آسکتی ہے۔ پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کے معاملے سے متلعق پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنا موقف دے دیا۔…

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی وزیر اعظم سے ملاقات

ترجمان پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان  نے پارٹی ارکان کے تحفظات کا نوٹس لے لیا۔کوئٹہ میں سردار یار محمد رند کی قیادت میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی، جس میں  وزیر اعظم نے تمام…

جہانگیر ترین کیخلاف الزامات غلط ثابت ہوئے تو مجھے خوشی ہوگی، شہزاد اکبر

وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے خلاف الزامات غلط ثابت ہوئے تو مجھے خوشی ہوگی۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران شہزاد اکبر نے کہا کہ جہانگر ترین کا معاملہ سیاسی نہیں قانونی ہے،…

این اے 249 میں پولنگ ایجنٹ کو موبائل فون کی اجازت دی جائے،شاہد خاقان

سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہونے والے قومی اسملبی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ ایجنٹ کو موبائل فون کی اجازت دی جائے، معاملہ خراب ہوا تو پولنگ ایجنٹ اپنی پارٹی،…

فواد چوہدری نے فضل الرحمان کو شہدا کی توہین کا مرتکب قرار دیدیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو شہدا کی توہین کا مرتکب قرار دیدیا۔اسلام آباد سے جاری بیان میں فواد چوہدری نے فضل الرحمان کے بیان کی مذمت کی اور کہا کہ مولانا کا بیان…

پاسپورٹ تو نیب نے اپنی تحویل میں لے رکھا ہے، پھر باہر کیسے جانا ہوگا؟، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ میرا پاسپورٹ تو  نیب نے اپنی تحویل میں لے رکھا ہے، پھر باہر کیسے جانا ہوگا؟ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے نیب کی جانب سے ای سی ایل میں نام ڈالنے کی سفارش پر اپنا موقف دے…

علی زیدی نے سوشل میڈیا پر مصطفیٰ کمال کی ویڈیوز شئیر کردیں

وفاقی وزیر علی زیدی نے چئیرمین پاک سرزمین پارٹی کے بیانات کے جواب میں علی زیدی نے سوشل میڈیا پر مصطفیٰ کمال کی ویڈیوز شئیر کردیں۔علی زیدی نے اپنے بیان میں کہا  کہ رسی جل گئی پر بل نہیں گئے۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت گزر گیا جب اس قسم کی گیدڑ…

کورونا کے باعث ایران نے پاکستانیوں کا داخلہ روک دیا

ایران نے کورونا کی روک تھام کے لیے پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔پاکستانی مسافروں کے لیے امیگریشن معطل کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں اورایران میں موجود پاکستانیوں کی واپسی کا عمل جاری رہے…

بھارت میں موت سستی، زندگی مہنگی ہوگئی

بھارت میں موت سستی اور زندگی مہنگی ہوگئی، دارالحکومت دلی میں سانسوں کے بیوپاریوں نے آکسیجن سلنڈر بلیک میں بیچنے شروع کردیئے۔ سوشل میڈیا پر ڈاکٹروں کی جانب سے آکسیجن کی فراہمی کی دہائیاں دی جارہی ہیں۔چوبیس گھنٹوں میں مزید 3 لاکھ 60 ہزار…

وفاقی کابینہ کی ذرائع سے خبروں کی ممانعت، ایمنڈ کی پیمرا ایڈوائس کی مخالفت

ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹر اور نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) نے وفاقی کابینہ کی ذرائع سے خبروں کی ممانعت کی پیمرا ایڈوائس کی مخالفت کردی۔ایمنڈ اعلامیے کے مطابق ہم پیمرا ایڈوائس کی پرزور مخالفت کرتے ہیں، وفاقی کابینہ سے متعلق عوامی…

ایران کے ساتھ بحالی امن کیلئے سعودی عرب کی کاوش کا خیر مقدم کرتے ہیں، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ بحالی امن کی سعودی عرب کی کاوش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ تو سعودی عرب قریب ترین دوست ہے۔ عمران خان نے کہا…

ووٹنگ مشینوں کی تیاری میں شفافیت اور عام فہمی کو یقینی بنایا جائے، شبلی فراز

 وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ انتخابات میں شفافیت کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کی تیاری میں شفافیت اور عام فہمی کو یقینی بنایا جائے۔ شبلی فراز نے این آر ٹی سی ہری…

چیف الیکشن کمشنر نے بلدیاتی انتخابات کو آئینی ذمے داری قرار دیدیا

چیف الیکشن کمشنر پاکستان سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات وقت پر کروانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا، جس میں کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات…

سندھ میں کورونا کے 1029 نئے کیسز رپورٹ، 5 مریضوں کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14716 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 1029 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 اموات رپورٹ…

اسلامی نظریاتی کونسل نے شعیب سڈل کی رپورٹ مسترد کردی

اسلامی نظریاتی کونسل نے شعیب سڈل کی اقلیتی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کردیا۔اسلامی نظریاتی کونسل کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا، جس میں شعیب سڈل اقلیتی کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔کونسل نے شعیب سڈل کی رپورٹ کو 1973ء کے آئین کی متعدد…

پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان بیک ڈور رابطے

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پیپلز پارٹی کے درمیان بیک ڈور رابطے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کے معاملے پر نظر ثانی کرنے کو تیار ہے۔ ذرائع…

این اے 249 میں چند علاقے ایسے ہیں جہاں فائرنگ کروائی جاسکتی ہے، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے این اے 249 میں بھرپور سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا، اُن کا کہنا ہے کہ حلقے کے چند علاقے ایسے ہیں جہاں فائرنگ کروائی جاسکتی ہے۔ کراچی میں…

بھارت میں کورونا کے سبب ہر طرف خوف کے سائے

بھارت میں کورونا وائرس کے سبب ہر طرف خوف کے سائے نظر آنے لگے، اموات کی بڑھتی تعداد نے لوگوں کو غیر یقینی کی صورتحال میں ڈال دیا۔مریضوں کی تعداد بڑھنے پر ایمبولینسیں کم پڑ گئیں، آندھرا پردیش میں ایمبولینس نہ ملنے پر بیٹے کو آخری رسومات…

پاکستانی شہریوں پر قطر میں داخلے پر پابندی عائد

کورونا وباء کی نئی لہر کے بعد خلیجی ملک قطر نے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت متعدد ممالک کے شہریوں کے قطر میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ قطر کی حکومت کی جانب سے جاری ایک حکم نامے میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا اور…

بشیر میمن کا بیان حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہے، سلیم مانڈوی والا

سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن کے بیان کو حکومت کے خلاف چارج شیٹ قرار دے دیا۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینا انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا…