جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شرمیلا فاروقی کے والد عثمان فاروقی انتقال کر گئے

رکنِ سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی کراچی میں انتقال کر گئے۔محمد عثمان فاروقی کے انتقال کی ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے والد محمد عثمان فاروقی کے انتقال کے بعد ایک…

بلاول بھٹو کو ماموں بننے پر ڈھیروں مبارکباد، حنا پرویز

رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بختاور بھٹو کو بیٹے کی پیدائش اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو ماموں بننے کی مبارکباد دی ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر بختاور بھٹو کے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سے متعلق ٹوئٹ پر ردعمل…

والد کی وفات کے بعد شرمیلا فاروقی کا جذباتی ٹوئٹ

رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے والد محمد عثمان فاروقی کے انتقال کے بعد ایک جذباتی ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی بھی مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے پارٹی اجلاس میں شرکت کے دوران زیب تن خوبصورت لباس…

اسلام آباد میں ہجوم سے نمٹنے کیلئے نئے پولیس یونٹ کا اعلان

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دارالحکومت اسلام آباد میں ہجوم سے نمٹنے کے لیے پولیس کا نیا یونٹ بنایا جائے گا۔کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پولیس کا یہ نیا یونٹ جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون سے لیس…

اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکار نے جان پر کھیل کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

اسلام آباد کے علاقے تھانہ آئی نائن کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات پولیس اہلکار نے جان پر کھیل کر ناکام بنادی۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکو شہری کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کے سب…

کراچی کے تاجر کو بھتے کی پرچی موصول

کراچی کے تاجر کو بھتے کی پرچی اور اس میں پستول کی دو گولیاں رکھ کر سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی ہے۔کراچی کے علاقے جوڑیا بازار کے تاجر کو بھتے کی پرچی اس کے گھر پر بھیجی گئی، جس میں ایک کروڑ روپے مانگے گئے۔تاجر نے معاملہ پولیس کے سامنے رکھ…

گٹکے کی فروخت میں پولیس افسران ملوث ہیں، عدالت

سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ گٹکے کی فروخت میں پولیس کے اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں، ایسے افسران اور اہلکاروں کی فہرستیں تیار کر کے ان کی جائیدادوں کی تفصیل پیش کی جائے۔گٹکے اور ماوے کی فروخت کے خلاف کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے ملوث…

خبیرپختونخوا اور پنجاب سے الیکشن کمیشن کے ممبران کی نامزدگی، جائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب

پارلیمانی کمیٹی برائے چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن ممبران تقرری کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس 14 اکتوبر کو شام 5 بجے ہوگا جس کی صدارت وفاقی وزیر انسانی…

سکھر: لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں نامزد ملزم گرفتار

سکھر میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس پی سکھر کے مطابق چند روز قبل لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ زیادتی کیس میں نامزد 2 ملزمان پہلے ہی گرفتار ہیں۔پولیس حکام کا…

حکومت نے گورننس بہتر کی ہوتی تو حالات قدرے مختلف ہوتے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے گورننس بہتر کی ہوتی تو حالات قدرے مختلف ہوتے۔منصورہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے اداروں کو کمزور اور بدنام کیا۔سراج الحق…

پیپلز پارٹی سازش کے تحت سندھ میں مہنگائی کررہی ہے، ارباب غلام رحیم

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سازش کے تحت سندھ میں مہنگائی کررہی ہے۔میرپور خاص میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ گندم مہنگی ہے تو اس میں وفاق کا کوئی قصور نہیں…

وزیراعظم کی ہیلتھ، کسان اور احساس کارڈ جلد تقسیم کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے ہیلتھ، کسان اور احساس کارڈ کی تقسیم جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کسان، ہیلتھ اور احساس کارڈ کے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں گفتگو کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ صحت کارڈ عوام…

شیخ رشید سے ایران کے پارلیمانی وفد کی ملاقات

وزیر داخلہ شیخ رشید سے ایران کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں پاک ایران دو طرفہ تعلقات سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر دہشت گردی اور غیر قانونی انسانی نقل و حرکت پر قابو پانے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا…

نوٹیفکیشن سے پہلے خبر آنا وزیراعظم کو شاید ناگوار گزرا، اعجاز اعوان

دفاعی تجزیہ کار اعجاز اعوان نے کہا ہے کہ نوٹیفکیشن سے پہلے خبر کا آنا وزیراعظم عمران خان کو شاید ناگوار گزرا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران اعجاز اعوان نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر وزیراعظم اور آرمی…

شوکت ترین قانون کے مطابق نئے عہدے پر کام کریں گے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شوکت ترین مدت پوری ہونے پر قانون کے مطابق نئے عہدے پر کام کریں گے۔وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں فواد چوہدری نے کہا کہ شوکت ترین آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ…

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 226 مریض رپورٹ

پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 226 مریض سامنے آگئے ہیں جن میں سے 177کا تعلق لاہور سے ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے لاہور میں ڈینگی بہت زیادہ ہے، سروسز اور گنگا رام اسپتال میں ڈینگی مریضوں کے…

ہرنائی میں آفٹر شاکس، لوگ خوفزدہ

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں زلزلے کےبعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بیشتر زلزلہ متاثرین تین دن سے امداد کے منتظر ہیں۔این ڈی ایم اے کی جانب سے ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کے لیے…

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہوگا

حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں مہنگائی، انتخابی اصلاحات، نیب ترمیمی آرڈیننس اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق نومبر اور دسمبر میں جلسوں…

آج سے بچے پورا ہفتہ اسکول جائیں گے

ناغے ختم ہوگئے، آج سے بچے پورا ہفتہ اسکول جائیں گے۔اس سے پہلے کورونا ایس او پیز کے تحت اسکولوں میں پچاس فیصد حاضری کے ساتھ ایک دن چھوڑ کر بچوں کی کلاسیں لی جارہی تھیں۔سربراہ این سی او سی کا کہنا ہے کہ وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر…