بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عورت مارچ کے نعروں پر اعتراض ہے، نور الحق

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عورت مارچ کے نام پر دینی اقدار کا تمسخر اڑایا جاتا ہے، اس پر وزیراعظم کو خط لکھا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نورالحق قادری نے کہا کہ میں خواتین پر ظلم کےخلاف آواز اٹھانےکا مخالف نہیں، جو نعرے لگائے گئے، بینر اٹھائے گئے وہ اخلاق سے گرے ہوئے تھے، سب کو پتا ہے کہ کونسے نعرے ہیں جو مذہبی اقدار کے منافی ہیں۔

نور الحق قادری نے کہا کہ وزیر اعظم کو رنجیدہ خاطر ہوکر خط لکھا ہے، میں نہیں چاہتا کہ یہ کوئی انتہا پسند ملک ہو، وزیراعظم سےکہا ہے خواتین کے بنیادی مسائل اجاگر کیےجائیں۔

وزیرمذہبی امور نے کہا کہ عورت مارچ کے منشور سے کیا کرنا، مجھےان کے نعروں پر اعتراض ہے، عورت مارچ والوں کے کچھ نعرے فوٹوشاپ تھے لیکن کچھ قابل اعتراض تھے۔

نورالحق قادری نے کہا کہ اسلام کا جو میانہ روی کا فلسفہ ہے میں اس کے ساتھ چلنے والا آدمی ہوں، ہم تنوع کے خلاف نہیں، دین، معاشرتی اقدار پر حملوں کےخلاف ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.