جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ٹوئٹر کے بعد ایلون مسک کے نیٹ فلکس خریدنے کا انتظار

دُنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر خریدنے پر صارفین نے مزاحیہ اور طنزیہ میمز کی بارش کردی۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے درمیان 44 ارب ڈالر میں فروخت کا معاہدہ طے…

سندھ ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی کے 2 MNA گرفتار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کےارکان قومی اسمبلی کی ضمانت منسوخ کر دی۔ پولیس نے دونوں ارکان قومی اسمبلی کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عطا اللّٰہ اور…

عمران نیازی نے الیکشن کمیشن کیخلاف منظم مہم شروع کی ہے، پی ڈی ایم

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے چیف کمشنر الیکشن کمیشن کے خلاف منظم مہم شروع کر دی ہے۔سابق وزیر اعظم عمران خان کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے اعلانپر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ یہ مہم عمران…

عمران فارن فنڈنگ کے سوالوں کے جواب دیں،‎وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کےسوالوں کے جواب دیں،‎ الیکشن کمیشن سوال پوچھے تو 8 سال بھاگتے رہیں، الزام لگائے اور گھیراؤ کی دھمکیاں دیں۔ مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان پر ردِعمل…

پولیس نے دعا کو پاکپتن سےتحویل میں لےلیا

کراچی کے علاقے الفلاح سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق دعا زہرہ اور ظہیر نامی لڑکے کو پولیس نے پاکپتن سےتحویل میں لیا، دونوں پاکپتن میں ظہیر کے چچا کےگھر میں موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق…

خاوند کیساتھ بہت خوش ہوں: دعا زہرہ کا ویڈیو بیان

کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا جس میں اس کا کہنا ہے کہ میں اپنے گھر میں خاوند کے ساتھ بہت خوش ہوں، خدارا مجھے تنگ نہ کیا جائے۔ویڈیو پیغام میں دعا زہرہ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے شادی…

سولجر بازار کی لاپتہ لڑکی کی وہاڑی میں پسند کی شادی

کراچی میں سولجر بازار سے مبینہ لاپتہ ہونے والی لڑکی دینار نے بھی وہاڑی میں پسند کی شادی کرلی ہے۔سولجر بازار کی دینار کی 22 اپریل کو گھر سے جانے کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں دینار کو رہائشی فلیٹس سے باہر جاتے دیکھا جاسکتا…

جدہ ذاتی اخراجات پر آیا ہوں: حسین نواز شریف

سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے، وزیرٍِ اعظم شہباز شریف کے بھتیجے حسین نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں جدہ میں اپنے گھر پر پہلے ہی سے موجود ہوں، اپنے ذاتی اخراجات پر یہاں آیا ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک…

حلف برداری کا معاملہ، حمزہ شہباز کے وکیل کے دلائل

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب حلف برداری کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست پر سماعت کے دوران مدعی کے وکیل نے دلائل دیے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی درخواست پر سماعت کر رہے ہیں۔حمزہ شہباز کے وکیل اشتر…

اسلام آباد کے ریڈ زون میں دفعہ 144نافذ

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سیاسی جماعتوں، شہریوں سے اپیل ہے ریڈ زون میں احتجاج نہ کریں۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پُرامن احتجاج ریڈ زون سے باہر،…

سابق ڈی جی FIA بشیر میمن بے قصور قرار

لاہور کی سیشن کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کے سابق ڈی جی بشیر میمن کو بے قصور قرار دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے خلاف درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔ مقدمے کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے…

والد اور کزن نے مجھے اغواء کرنے کی کوشش کی: دعا زہرہ

کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ نے اپنے والد کے خلاف مقدمہ کر دیا جس میں الزام لگایا ہے کہ والد اور کزن نے مجھے اغواء کرنے کی کوشش کی ہے۔دعا زہرہ نے مجسٹریٹ کے روبرو والد کے خلاف استغاثہ دائر کر دیا، دعا نے اپنے والد پر لاہور میں واقع…