بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز گل اغوا ہوئے، ہمیں پتا نہیں وہ کہاں ہیں، فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ شہباز گل کو اغوا کیا گیا، ہمیں کچھ پتا نہیں وہ کہاں ہیں۔

ایک بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جو زبان اداروں کے خلاف استعمال کرتی رہی ہے، وہ سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں حکمران 13 جماعتوں کو شکست دی تھی۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ 13 اگست کو لاہور میں تاریخی جلسہ ہوگا، جس میں عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.