بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی سینئر رہنما شہباز گل اسلام آباد سے گرفتار، بغاوت کا مقدمہ درج

conspired today

پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کو  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے ٹوئٹر بیان میں تصدیق کی ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز گل کی گاڑی پر حملہ کیا گیا، اس دوران اسٹنٹ پر تشدد کیاگیا۔

مراد سعید نے ٹوئٹ میں لکھا کہ شہباز گل کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ کس کس کو گرفتار کروگے؟ کتنے صحافیوں پر پابندی لگاؤ گے؟ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیے گئے۔ انہوں  نے کہا کہ کل رات ایک خوفناک پلان تھا لیکن عمران خان کے جانثاروں نے واضح پیغام دیا ، عمران خان ریڈ لائن ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ شہباز گل کو بنی گالہ چوک سے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں آئے لوگوں نے اغوا کیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف بیان بازی اور عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

You might also like

Comments are closed.