بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

“معاشی مشکلات سے نمٹنے کیلئے وسائل نہیں، اسی لیے بوجھ عوام پر منتقل کرنا پڑا”

کراچی:وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل چکا مگر عالمی معاشی مشکلات سے نمٹنے کیلئے وسائل نہیں، اسی لیے بدقسمتی سے بوجھ عوام پر منتقل کرنا پڑا۔

مفتاح اسماعیل نے کہاکہ پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات کے شدید خدشات تھے لیکن اب ملک کیلئے ڈیفالٹ جیسی صورتحال کا خطرہ ٹل چکا، کفایت شعاری سمیت اہم تبدیلیوں کے بعد اب صورتحال بہتر ہوگئی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف کی سطح پر معاہدہ ہو چکا، امید ہے کہ رواں ماہ آئی ایم ایف بورڈ سے بھی منظوری مل جائے گی۔

وفاقی وزیرخزانہ نے تسلیم کیا کہ پاکستان میں مہنگائی ہے، ایک وجہ یہ کہ ہم نے فیول اور بجلی پر سبسڈی واپس لی،ٹیکسوں میں اضافہ کیا، شرح سود بڑھائی جس سے گروتھ میں سست روی پیدا ہوگئی، ہمارے اقدامات لوگوں کیلئے تکلیف دہ تھے۔

انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر چیلنجنگ ماحول ہے اور ہمارے پاس صورتحال سے نمٹنے کیلیے وسائل نہیں ہے، بدقسمتی سے بوجھ لوگوں پر منتقل کرنا پڑا۔وزیر خزانہ نے کہا گذشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 7فیصد بہتر ہوئی۔ درآمدات کم ہوئیں، عالمی منڈی میں خام تیل کی 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے والی قیمت اب کم ہو رہی ہے۔

You might also like

Comments are closed.