جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

وزیر خارجہ نے یورپ کا سرکاری دورہ منسوخ کردیا

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یورپ کا سرکاری دورہ منسوخ کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے ملک میں بارشوں اور جانی و مالی نقصان کے باعث دورہ منسوخ کیا۔بلاول بھٹو زرداری کو جرمنی، ڈنمارک، سوئیڈن اور ناروے کے دورے پر…

عمران خان ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے بنی گالا چھوڑ گئے، ذرائع

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے کے معاملے کے بعد عمران خان ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے بنی گالا میں موجود نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان ممکنہ طور پر خیبرپختونخوا یا لاہور چلے گئے…

وزیراعظم کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے باعث پیدا شدہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو…

عمران خان نے ایک جج کا نام لے کر کہا ان کیخلاف کارروائی کریں گے، شائق عثمانی

ماہر قانون جسٹس (ر) شائق عثمانی کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کو سزا ہو جاتی ہے تو 5 سال الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شائق عثمانی نے کہا کہ عمران خان نے ایک جج کا نام لے کر…

وفاقی وزارت صحت کا ڈائبیٹیز رجسٹری آف پاکستان کو سرکاری درجہ دینے کا فیصلہ

وفاقی وزارت صحت نے ’ڈائبیٹیز رجسٹری آف پاکستان‘ کو سرکاری درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد ہی ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے یہ رجسٹری قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد میں باقاعدہ کام شروع کردے گی۔اس بات کا انکشاف پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی کے…

آصف علی زرداری عمران خان کی گرفتاری کے حق میں نہیں، ذرائع کا دعویٰ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری عمران خان کی گرفتاری کے حق میں نہیں ہیں۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف زرداری سمجھتے ہیں عمران خان کی گرفتاری کا سیاسی نقصان ہوگا۔ مراد سعید نے کہا کہ اپنی…

عمران خان پر جو الزام ہے اس سے بچنا بہت ہی مشکل نظر آتا ہے، نیر حسین بخاری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت آرڈیننس 2003 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے، عمران خان پر جو الزام ہے اس سے بچنا بہت ہی مشکل نظر آتا ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے…

عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور، ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد

سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹریبونل نے این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں عمران خان کے کاغذات منظور کیے جانے کے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کردی۔ ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف ایم کیو ایم کے طیب حسین اور پیپلز پارٹی کے محمد جاوید…

ایران جوہری معاہدہ بحالی کے مخالف ہیں، پاسداری نہیں کرینگے، اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم یایئرلاپڈ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران جوہری معاہدے کا پابند نہیں ہوگا۔ پیر کو فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کے وزیراعظم یایئرلاپڈ نے مزید کہا کہ اسرائیل، عالمی طاقتوں کی جانب سے ایران جوہری…

ماسٹر ہاکی ورلڈ کپ فائنل، انگلینڈنے آسٹریلیا کو شکست دے

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) ماسٹرز ہاکی ورلڈ کپ انگلینڈ نے جیت لیا۔ناٹنگھم میں کھیلے گئے فائنل میں انگلینڈنے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔فائنل میچ میں انگلینڈ نے حریف آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست…

عمران خان کی گرفتاری خواہش نہیں ذمے داری ہے، طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری ہماری خواہش نہیں ذمے داری ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ قانون ٹوٹے گا تو سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک…

سندھ: سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اور امدادی آپریشن جاری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق حیدرآباد، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جامشورو اور نوشہرو فیروز میں پاک فوج کی ٹیمیں موجود ہیں۔صوبے کے مختلف اضلاع…