بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کسانوں کے جائز مطالبات پر سجنیدہ ہے، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کے جائز مطالبات کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کسانوں کے دھرنے کو بلاجواز قرار دیا اور کہا کہ آج کسان اتحاد سے ملاقات میں ان کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویل اور بجلی کےبلوں میں کمی کے لیے کابینہ کمیٹی کام کر رہی ہے، پیر کو کمیٹی دوبارہ بیٹھے گی اور تمام تجاویز پر غور کرے گی۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حکومت کسانوں کے جائز مطالبات کو سنجیدہ لے رہی ہے، ٹیوب ویلز کے بلوں کی ادائیگی مؤخر کرنے کا مطالبہ تسلیم کیا جا چکا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوں کی ادائیگی مؤخر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکا، دھرنا بلا جواز ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ ریڈ زون ریڈ لائن ہے، کسان یا کسی بھی گروہ یا جماعت کو ریڈ زون میں احتجاج یا دھرنے کے اجازت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ زون کی طرف مارچ کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا، سپریم کورٹ کے احکامات ہیں ریڈ زون میں کوئی احتجاج نہیں ہو سکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.