بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ اور کسان اتحاد کے درمیان مذاکرات ناکام

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ اور  کسان اتحاد کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے۔

چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ سے مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے، آج ان کا رویہ بدلا ہوا تھا۔

خیال رہے کہ اس سلسلے میں رانا ثناء نے کہا تھا کہ مسائل کے حل کے لیے بنائی گئی کمیٹی چُھٹی پر چلی گئی ہے، اب بات پیر کو ہوگی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد میں کسان اتحاد کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔

اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کسان قیادت کو مذاکرات کی دعوت  دی تھی۔

کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین کا کہنا تھا کہ کچھ دیر میں مذاکرات کے لیے وفاقی وزیر داخلہ کے پاس جائیں گے۔

خالد حسین نے کہا کہ کسان بات چیت سے مسائل کا حل چاہتے ہیں، کسانوں کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.