بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیب کراچی کے دو پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا، ذرائع

ہائی پروفائل کیسز کی پیروی کرنے والے نیب کراچی کے دو پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو کے دو پراسیکیوٹرز ریاض عالم اور شہباز سہوترا نے استعفے نیب ہیڈ کوارٹر بھیج دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں پراسیکیوٹرز نے استعفوں کی تصدیق کردی ہے جبکہ ریاض عالم کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں پر اسیکیوٹرز احتساب عدالتوں، سندھ ہائیکورٹ میں ہائی پروفائل کیسز کی پیروی کر رہےتھے۔

دونوں پراسیکیوٹرز 4 سال سے نیب میں فرائض انجام دے رہے تھے۔ تاہم استعفوں کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.