جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

میں صدر نہیں بننا چاہتا تھا، کہا گیا تھا اسپیکر بنائیں گے، صدر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ میں صدر نہیں بننا چاہتا تھا، کہا گیا تھا اسپیکر بنائیں گے۔ کسی وجہ سے خان صاحب نے کہا آپ صدر بن جائیں۔صدر مملکت عارف علوی نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سے ان کی وزارتِ عظمیٰ…

شاہ سلمان نے حقوق انسانی کمیشن کے سربراہ کو سبکدوش کردیا

سعودی عرب میں حقوق انسانی کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر عواد بن صالح العواد کو سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ڈاکٹر عواد بن صالح العواد کی سبکدوشی کا فرمان جاری کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عواد بن…

سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کو جلد مزید امداد پہنچائیں گے، یورپی یونین

یورپی یونین نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ وہ حالیہ سیلاب سے پیدا ہونے والی دکھ اور پریشانی کی اس گھڑی میں اس کے ساتھ ہے اور وہ بہت جلد مزید امداد روانہ کرے گا۔ان خیالات کا اظہار یورپی کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے پاکستان کے وزیر اعظم…

سندھ میں حالیہ بارشوں کے باعث گندم کی ہزاروں بوریاں خراب

سندھ میں حالیہ بارشوں کے باعث گندم کی ہزاروں بوریاں خراب ہونے لگیں۔ٹنڈو الہ یار میں نصر پور روڈ پر واقع گودام میں بوریاں بھیگنے سے گندم میں پھپھوندی لگ گئی۔پاسکو کے سرکاری گودام میں گندم کی ایک لاکھ سے زائد بوریاں موجود ہیں۔پاسکو…

بےنظیر میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں بھرتیوں پر تنازع کھڑا ہوگیا

شہید بےنظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں بھرتیوں پر وائس چانسلر اور سنڈیکیٹ ممبر میں ٹھن گئی۔ایسوسی ایٹ پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرارز کی 23 اسامیوں پر اعتراض کرنے والے سنڈیکیٹ ممبر کو شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ممبر سنڈیکیٹ…

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔ ایس بی پی کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 16 ستمبر تک 14 ارب 6 کروڑ ڈالر رہے۔اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 27 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم…

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کو قومی دن کی مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کے 92ویں قومی دن پر ولی عہد محمد سلمان کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو سیلاب کی صورتحال، امدادی سرگرمیوں سے آگاہ…

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف

انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دے دیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ گزشتہ میچ میں انگلینڈ کی جانب سے سب…

برطانیہ میں شرح سود بڑھا کر 2.25 فیصد کردی گئی

برطانیہ میں شرح سود بڑھا کر 2.25 فیصد کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک آف انگلینڈ کے فیصلے کے بعد شرح سود 14برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مہنگائی 40 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد شرح سود میں مسلسل…

ٹرانس جینڈر بل پر سینیٹر مشتاق نے قانون کا غلط استعمال روکنے کیلئے نکتہ اٹھایا، قمر زمان کائرہ

وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ٹرانس جینڈر بل پر سینیٹر مشتاق نے قانون کا غلط استعمال روکنے کیلئے نکتہ اٹھایا ہے، سینیٹر مشتاق کی ترمیم کو سراہنا چاہیے، ان کی ترمیم کو کمیٹی میں بھیج دیا گیا ہے۔ وزیر قانون…

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انگلش کپتان معین علی کا کہنا تھا کہ وکٹ تازہ نہیں لگ رہی، اس پر کریکس موجود ہیں جبکہ ہمارے پاس ٹیم میں تین اسپنرز…

رانا ثناء اللّٰہ میرا وعدہ ہے کہ تم اسلام آباد میں چھپ نہیں سکوگے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان  نے وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ میرا وعدہ ہے کہ تم اسلام آباد میں چھپ نہیں سکو گے۔اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 25…

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 400 روپے کی کمی

ایک روز مستحکم رہنے کے بعد آج ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 54 ہزار 700 روپے ہوگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے…