ہفتہ 22؍جمادی الاول 1444ھ 17؍دسمبر 2022ء

مسلم لیگ ن کا وزیراعلی پنجاب اور اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا فیصلہ

مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے 106 ارکان آج رانا مشہود کے گھر اکھٹے ہوئے۔

ذرائع کے مطابق لیگی ارکان کی جانب سے رانا مشہود کے گھر وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے تحریک عدم اعتماد آج ہی جمع کرانے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.