ہفتہ 22؍جمادی الاول 1444ھ 17؍دسمبر 2022ء

چیئرمین پی سی بی کو تبدیل کیے جانے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا کو تبدیل کر کے نجم سیٹھی کو نیا چیئرمین پی سی بی بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں کیونکہ وزیراعظم شہباز شریف نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری آئی پی سی نے چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی کی سمری وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کردی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے نجم سیٹھی نے ظہرانے پر لاہور میں ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ 2014 کا پی سی بی آئین بحال کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق 2014 کے پی سی بی آئین کی بحالی کے بعد ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہوجائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعطم پی سی بی آئین 2014 کی بحالی کا حکم کسی بھی وقت دے سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.