ہفتہ 22؍جمادی الاول 1444ھ 17؍دسمبر 2022ء

وزیراعلیٰ پنجاب کی عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔ 

چوہدری پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور حسین الہٰی کے ہمراہ لاہور کے علاقے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پہنچے۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے عمران خان سے ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر مشاورت کی۔

علاوہ ازیں لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور پرویز خٹک شریک ہیں۔

عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شبلی فراز، علی امین گنڈاپور بھی شریک ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پارٹی رہنماؤں سے اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ سے متعلق مشاورت کی۔

اجلاس میں آج کے جلسے کی تقریر اور سیاسی و معاشی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان آج پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

اس سلسلے میں لبرٹی چوک میں آج پی ٹی آئی کا اجتماع بھی منعقد کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.