ہفتہ 22؍جمادی الاول 1444ھ 17؍دسمبر 2022ء

ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک کا صحافیوں کے اکاؤنٹس بحال کرنے کا اعلان

ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے صحافیوں کے اکاؤنٹس بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق ہائی کمشنر وولکر تُرک نے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

جینیوا میں بیان دیتے ہوئے وولکر تُرک نے کہا کہ صحافیوں کے اکاؤنٹس بحال کرکے ایلون مسک نے اچھا فیصلہ کیا، یہ ایک اچھی خبر ہے۔

یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر سے متعلق تحفظات ابھی بھی برقرار ہیں، ٹوئٹر کی ذمہ داری ہے کہ انسانی حقوق کا احترام کیا جائے۔

خیال رہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ روز متعدد صحافیوں کے اکاؤنٹس معطل کر دیے تھے۔

ایلون مسک نے اپنی ذاتی معلومات ظاہر کرنے کے الزام پر صحافیوں کے اکاؤنٹس معطل کیے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.