ہفتہ 22؍جمادی الاول 1444ھ 17؍دسمبر 2022ء

فیفا ورلڈکپ : کروئشیا نے مراکش کو 1-2 سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی

فیفا ورلڈکپ 2022ء میں کروئشیا نے مراکش کو 1-2  سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں کروئشیا کے جوسکو گوارڈیول نے ساتویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

کروئشیا کی برتری زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکی اور کھیل کے 9ویں منٹ میں مراکش کے اشرف داری نے گول کرکے میچ ایک، ایک سے برابر کردیا۔

پہلا ہاف ختم ہونے میں ابھی چند منٹ ہی باقی تھے کہ کروئشیا کے مسلاف اورسیچ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک بار پھر برتری دلا دی۔

میچ کے پہلے ہاف کا اختتام 1-2 سے کروئشیا کی برتری پر ہوا۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے بھرپور کھیل پیش کیا اور ایک دوسرے پر کئی حملے کیے لیکن کوئی بھی ٹیم مزید کوئی گول اسکور نہ کرسکی، یوں کروئشیا نے 1-2 سے مراکش کو ہراکر ورلڈ کپ 2022ء میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

ایونٹ کا فائنل اتوار کو ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.