ہفتہ 22؍جمادی الاول 1444ھ 17؍دسمبر 2022ء

میسی کے پاس اہم ترین اعزاز حاصل کرنے کا آخری موقع

اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے پاس ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوانے کا آخری موقع ہے تو فرانس کے ایمباپے بھی دوسری بار ٹرافی اٹھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

ایک کلب سے کھیلنے والے دونوں پلیئرز میں سے کون کامیاب ہوگا؟ فیصلہ اتوار کو قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کا فائنل اتوار دفاعی چیمپئن فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دونوں فائنلسٹ ٹیموں میں اسٹار کھلاڑی موجود ہیں، کیلیان ایمباپے اور لیونل میسی، دونوں پلیئرز ورلڈکپ میں اب تک پانچ پانچ گول کرچکے ہیں۔

سات مرتبہ کے بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے لیونل میسی صرف ایک بڑا ٹائٹل ہی ارجنٹینا کو جتوانے میں کامیاب ہوئے، میسی کے پاس ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوا کر کیریئر کا اختتام یادگار بنانے کا آخری موقع ہے۔

دوسری جانب ایمباپے ہیں جو 2018 ورلڈکپ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھا چکے ہیں، ایمباپے ورلڈکپ ٹرافی کا کامیابی کے ساتھ دفاع کر کے برازیلین لیجنڈ پیلے کے نقش قدم پر ہیں۔

ایمباپے نے کلب کی سطح پر تو بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں، اگر ورلڈکپ کی دو ٹرافیاں ان کے کھاتے میں آجائیں تو یہ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ یقیناً یہ منفرد اعزاز بھی اپنے نام کرسکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.