ہفتہ 22؍جمادی الاول 1444ھ 17؍دسمبر 2022ء

پہلی ہی اننگز میں محمد وسیم کا پاکستان کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں کارنامہ

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد وسیم نے انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔ 

محمد وسیم آج اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔ بولنگ آل راؤنڈر سمجھے جانے والے محمد وسیم کو بیٹنگ کا موقع اس وقت ملا جب قومی ٹیم 8 وکٹوں سے محروم ہوچکی تھی۔ 

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ نصف سینچری اسکور کرنے کا ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

محمد وسیم کریز پر آئے تو انہوں نے اپنے کیریئر میں رنز کی شروعات ایک بلند و بالا چھکے سے کی ہے۔ 

واضح رہے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی کھلاڑی نے رنز کا کھاتہ چھکا لگاکر کھولا۔

خیال رہے کہ کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم 304 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی۔ اس اننگز میں محمد وسیم جونیئر 8 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.