ہفتہ 22؍جمادی الاول 1444ھ 17؍دسمبر 2022ء

بختاور بھٹو نے میرحاکم کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

عالمِ اسلام کی سب سے پہلی خاتون وزیر اعظم، محترمہ بینظیر بھٹو کے نواسے کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

یہ ویڈیو سابق صدر آصف علی زرداری اور بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی جانب سے اپنے اور اپنے بڑے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں میر حاکم اپنی نانی ماں (بینظیر بھٹو) کو دیکھ کر ’ماما، ماما‘ پکار رہا ہے جبکہ پیچھے بیٹھی میر حاکم کی والدہ، بختاور بھٹو اُنہیں بتا رہی ہیں کہ یہ ماما نہیں بلکہ اُن کی ماما کی ماما ہیں۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر 29 ہزار سے زائد صارفین پسند کر چکے ہیں اور ہزاروں صارفین کی جانب سے محبت بھرے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.