ہفتہ 22؍جمادی الاول 1444ھ 17؍دسمبر 2022ء

اگلے 24 گھنٹےانتہائی اہم ہیں، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم، عمران خان اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگلے24 گھنٹےانتہائی اہم ہیں، صدرعلوی کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کی فائنل تاریخ دیں گے۔

عمران کو دیوار سے لگانے والے ملک کو دیوار سےنہ لگائیں، 560 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کےمستقبل کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔

دونوں صوبائی اسمبلیوں کے وزرائےاعلی اسمبلیاں توڑنے کا اختیار عمران خان کو دےچکے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ250 کا ڈالر نایاب ہوگیا، آٹا 40 روپےمنہگا ہوگیا۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیر پٹرولیم مفتاح اسماعیل اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار روس سے تیل لینے پر آمنے سامنے آگئے، دونوں ایک دوسرے کا پوسٹمارٹم کر رہے ہیں ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.