ہفتہ 22؍جمادی الاول 1444ھ 17؍دسمبر 2022ء

بھارت، سائیکلنگ ٹور کے دوران غیرملکی شہری کا موبائل چھین لیا گیا

بھارت کے شہر لدھیانا میں ناروے کے شہری سے موبائل فون چھین لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ناروے کا شہری ورلڈ سائیکلنگ ٹور کے دوران لدھیانا سے گزر رہا تھا کہ ا س دوران 2 افراد نے اس سے موبائل فون چھین لیا۔

بھارتی پولیس نے بعدازاں دعویٰ کیا ہے کہ 2ملزمان کو 48 گھنٹے کے اندر گرفتار کر کے غیرملکی شہری ایسپن کو اس کا موبائل فون واپس کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.