جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

عمران خان میری بات مائنڈ نہیں کرتے کیونکہ بعد میں وہ درست نکل آتی ہے، پرویز الہٰی

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان سچا، کھرا آدمی ہے لیکن جہاں غلط بات ہو میں ان کے سامنے اس کا اظہار کر دیتا ہوں، عمران خان میری بات مائنڈ نہیں کرتے کیونکہ بعد میں وہ درست نکل آتی ہے۔یونیورسٹی آف گجرات کے…

ایک تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ

گزشتہ روز 5200 روپے کی بڑی کمی کے بعد ملک میں آج سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 300 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 83 ہزار 700 روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ…

سرفراز احمد نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی آخری اننگز میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔سرفراز احمد 3 یا اُس سے کم ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر بن گئے…

تھیٹر ڈرامہ ’’ساڑھے 14 اگست‘‘ پی این سی اے اسلام آباد میں کل سے شروع ہوگا

کراچی میں شاندار کامیابی کے ساتھ 100 شوز مکمل کرنے والا انور مقصود کا تحریر کردہ تھیٹر ڈرامہ ’’ساڑھے 14 اگست‘‘ پاکستان نیشنل آرٹس کونسل اسلام آباد میں 7 جنوری سے شروع ہوگا۔’ساڑھے 14 اگست‘ پی این سی اے میں 7 فروری 2023 تک جاری رہے گا۔ …

5 اپریل سے پہلے الیکشن شیڈول آجائے گا، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ معیشت کی کشتی ڈانواں ڈول ہے، گلی چوراہوں میں لوٹ مچی ہوئی ہے، 5 اپریل سے پہلے الیکشن شیڈول آجائے گا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ کے بیانات سے…

گاڑیوں کی فروخت میں بھارت نے جاپان کو پیچھے چھوڑ دیا

سال 2022 میں بھارت جاپان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی تیسری بڑی گاڑیوں کی منڈی بن گیا، چین اور امریکا بدستور پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔جاپانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں پچھلے سال 42 لاکھ 50 ہزار نئی گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ جاپان میں…

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین رہنے پر نوٹس جاری کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے نااہلی کے باوجود پارٹی چیئرمین رہنے پر عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔ای سی پی نے عمران خان کو پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس میں نوٹس جاری کیا اور انہیں 11 جنوری کی صبح 10 بجے طلب کرلیا۔ای…

شاداب کی غیرموجودگی، نائب کپتان کی ذمہ داری کس کو ملی؟

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے شان مسعود کو پاکستان ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شاداب خان کی عدم موجودگی کی وجہ سے شان مسعود کو نائب کپتان کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔واضح رہے کہ شاداب خان کو انجری کی…

ٹیکساس: نور بانو 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

جنوبی ایشیا ڈیموکریسی واچ کے صدر اور مسلم ڈیموکریٹک کاکس ٹیکساس کے سابق صدر امیر مکھانی کی خوش دامن اور معروف انشورنس بزنس کی سی ای او نازلین مکھانی کی والدہ نور بانو مقامی اسپتال میں انتقال کرگئیں۔ نور بانو کی عمر 85 سال تھی، ان کی…

لاہور میں چکی کا آٹا ڈیڑھ سو روپے کلو ہو گیا

لاہور میں 15 کلو آٹے کا تھیلا ڈیڑھ سو روپے مہنگا ہو گیا، ایک کلو چکی کا آٹا ڈیڑھ سو روپے کلو تک جا پہنچا۔پنجاب کے دارالخلافہ میں 2 ہفتوں کے دوران 15 کلو کے تھیلے کی قیمت 300 روپے بڑھ چکی ہے۔ گندم کی قلت بھی برقرار ہے، سستے آٹے کے حصول…

کراچی: کورنگی اور شرقی کے ایڈمنسٹریٹرز کا چارج چھوڑنے سے انکار

کراچی کے ضلع کورنگی اور ضلع شرقی کے ایڈمنسٹریٹرز نے چارج چھوڑنے سے انکار کر دیا۔محکمۂ بلدیات سندھ کی جانب سے دونوں ایڈمنسٹریٹرز کو الیکشن کمیشن کے الیکشن سے قبل ٹرانسفر نہ ہونے کے قانون کے تحت ہٹایا گیا۔دونوں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی اور…

بلدیاتی انتخابات، دہری الیکٹورل فہرستوں پر ایم کیو ایم کی درخواست، فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی و حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات اور دہری الیکٹورل فہرستوں کے معاملے پر ایم کیو ایم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔دورانِ سماعت…

اے سی سی کے شیڈول کا اعلان کرنے سےقبل ایک فون کرلیتے، نجم سیٹھی

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کےچیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بھارتی بورڈ آزاد ہے، سیاست کو دور رکھنا چاہیے، اے سی سی کے شیڈول کااعلان کرنے سےقبل ہمیں ایک فون کرکےمشورہ کرلیتے۔واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے…

اعتماد کا ووٹ، تحریک انصاف نے نئی حکمت عملی تیار کرلی

پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کےلیے تحریک انصاف نے نئی حکمت عملی تیارکرلی۔ذرائع کے مطابق پارٹی کی سینئر لیڈر شپ نے عمران خان کو صوبائی اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کےحوالےسے بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ 11 جنوری سے…

ملک بھر میں اب تک ’ایکس بی بی‘ کے 24 کیسز سامنے آئے، محکمہ صحت پنجاب

ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ بی ایف سیون (BF-7) کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا جبکہ ایکس بی بی (XBB) ویرینٹ کے کُل 24 کیسز سامنے آئے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں تاحال بی ایف سیون ویرینٹ کا کوئی کیس رپورٹ نہیں…

پرویزالہیٰ کواعتماد کا ووٹ نہ دینے کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم آج عمران خان سے ملے گی

مجلس وحدت مسلمین کے وزیر اعلی پنجاب پرویزالہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کے معاملے پر  ایم ڈبلیوایم کی مرکزی قیادت آج شام زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کرے گی۔ذرائع ایم ڈبلیوایم کے مطابق علامہ راجہ ناصرعباس وفد کے ہمراہ عمران خان…

ایشین کرکٹ کونسل کا نجم سیٹھی کے بیان پر ردعمل

ایشین کرکٹ کونسل (  اے سی سی)  نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کےچیئرمین نجم سیٹھی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اسے  بے بنیاد قرار دیا ہے۔ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ نجم سیٹھی نے اے سی سی کے صدر پر تبصرہ کیا،…

سوات: پولیس اہلکاروں کی سیاحت کے حوالے سے خصوصی تربیت

پولیس ٹریننگ اسکول سوات میں پہلی بار 174 پولیس اہلکاروں کو ٹورسٹ پولیسنگ کی خصوصی تربیت دی گئی، جو سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی مدد کریں گے۔پولیس ٹریننگ اسکول سوات میں پہلی دفعہ ٹوارزم پولیس کے 174 اہلکاروں نے ٹورسٹ پولیسنگ کی خصوصی تربیت…

ایمزون کا 18 ہزار سے زائد ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ

امریکا کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایمزون نے 18 ہزار سے زائد ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایمزون نے کمپنی کے اخراجات کم کرنے کے لیے بڑی تعداد میں ملازمین کی برطرفیاں کرنے کا فیصلہ کیا…

مٹیاری موٹر وے کرپشن، نیب کا تحقیقات خود کرنے کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مٹیاری موٹر وے کرپشن کیس میں تحقیقات مکمل طور پر خود کرنے کا فیصلہ کر لیا۔چیئرمین نیب کی جانب سے اس ضمن میں اینٹی کرپشن سندھ کے کیس کو نیب عدالت منتقل کرنے کے حوالے سے خط لکھا گیا ہے۔نیب حکام کی جانب سے حیدر…