منگل 28؍شعبان المعظم 1444ھ21؍مارچ 2023ء

بارک اوباما اور انجیلا مرکل کو سمندر پر ساتھ دیکھ کر لوگ حیران، معاملہ کیا ہے؟

دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفشل انٹیلیجنس ) کا استعمال کرتے ہوئے تصور کو حقیقت بنانا بہت ہی آسان ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر آرٹیفشل انٹیلیجنس کا استعمال کرتے ہوئے مشہور شخصیات کی کئی تصوراتی تصاویر بنائی جارہی ہیں۔

اب حال ہی میں اس لسٹ میں سابق امریکی صدر بارک اوباما اور سابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا اضافہ ہوا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انسٹاگرام پر ایک آرٹسٹ نے آرٹیفشل انٹیلیجنس کا استعمال کرتے ہوئے بارک اوباما اور انجیلا مرکل کو ریٹائرمنٹ کے بعد ہنسی خوشی اپنی زندگی گزارتے ہوئے دکھایا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر امریکی شہری کیم ہارلیس کے اکاؤنٹ سے آرٹیفشل انٹیلیجنس اور فوٹوشاپ کا استعمال کرکے امریکی صدور کو کسی اور شعبے سے وابستہ اور انہیں ایک الگ اور نئی شناخت دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ان تصاویر کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا جبکہ کچھ صارفین نے اس ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کو نقصان دہ بھی قرار دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.