جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاکستان میں ملیریا پھیلانے والا روایتی مچھر غائب

پاکستان میں ملیریا پھیلانے والا روایتی مچھر غائب ہو گیا ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ’اینافلیس پلچیری مس‘ نامی مچھر ملیریا پھیلا رہا ہے جو پہلے یہ کام نہیں کرتا تھا۔ڈائریکٹر آف ملیریا کنٹرول ڈاکٹر محمد مختار نے انکشاف کیا ہے کہ نئے…

ورلڈ کپ فائنل میں لیونل میسی کا مقابلہ کرنے کی کوشش کرینگے، کوچ فرانس

دفاعی چیمپئن فرانس ٹیم کے کوچ نے کہا ہے کہ فائنل میں ارجنٹینا کے لیونل میسی کا مقابلہ کرنے کی کوشش کریں گے جو کہ اس وقت شاندار فارم میں ہیں۔فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں مراکش کو شکست دینے کے بعد فرانس کے کوچ ڈی ڈیئر ڈے شوم (Didier…

پرویز الہٰی کی رائے ہے اسمبلیاں توڑنے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور کچھ دیگر کی رائے ہے کہ اسمبلیاں توڑنے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے۔ایک انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ سیاست…

مستعفی ممبران کی تنخواہیں معطل ہیں: فواد چوہدری

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مستعفی ممبران کی تنخواہیں معطل ہیں، کسی ممبر کو تنخواہ نہیں مل رہی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان کے ذریعے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ…

سچن ٹنڈولکر کے بیٹے نے پہلے میچ میں سنچری داغ دی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر نے فرسٹ کلاس کیریئر کے پہلے میچ میں ہی سنچری اسکور کر دی۔سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر نے فرسٹ کلاس کرکٹ کے ڈیبیو میچ میں سنچری بنائی ہے۔بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ارجن…

خشک ہوتی لکڑی سے بجلی حاصل کرنے میں کامیابی

سویڈن: سویڈن کے انجینیئروں نے پودوں اور درختوں کی فطری کیفیت کو اس طرح بڑھایا ہے کہ درخت میں نمی اور خشک ہونے کے قدرتی چکر سے بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ کے ٹی ایچ رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین کے مطابق لکڑی میں نمی اور خشکی کا…

مسلمانوں پر خودکش حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے: وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں پر خودکش حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے۔جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شہید حوالدار محمد…

سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر یاسر حمید نے بھارتی چینل کے خلاف آواز اٹھا دی

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر یاسر حمید نے معاوضہ ادا نہ کرنے پر بھارتی چینل کے خلاف آواز اٹھا دی۔یاسر حمید نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ورلڈکپ کے دوران بھارتی ٹی وی چینل نے مجھ سے رابطہ کیا اور چینل کے لیے کچھ پروگرام کرنے کی درخواست کی۔یاسر…

عظمیٰ بخاری نے یوٹیوب چینل بنا لیا

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری نے بھی اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے۔دورِ حاضر میں سوشل میڈیا کا استعمال وقت کی اشد ضرورت بنتا جا رہا ہے جسے ہر زی شعور بخوبی سمجھتا ہے۔اسی لیے سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز کے ساتھ یوٹیوبرز کی تعداد…

امریکا کو موسم سرما کے ایک بڑے طوفان کا سامنا

امریکا کے مختلف حصوں کو موسم سرما کے ایک بڑے طوفان کا سامنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طوفان کے باعث امریکا کے شمالی میدانی علاقوں میں برفباری اور بارشیں ہو سکتی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لوزیانا، مسیسیپی اور ٹیکساس میں 24…

اقوامِ متحدہ کے باہر سے بلاول بھٹو نے ویڈیو پیغام جاری کردیا

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر سے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بلاول بھٹو نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں پاکستان کا مؤقف دیا اور اقوام متحدہ کے صدر سے بھی ملاقات…

امریکا: 16 سالہ نوجوان نے گولڈن گیٹ برج سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

بھارتی نژاد امریکی نوجوان نے سان فرانسسکو کے مشہور گولڈن گیٹ برج سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان کے والدین اور امریکی کوسٹل گارڈز نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 16 سالہ نوجوان کی سائیکل، فون اور بیگ…

اعظم سواتی کو سکھر سے اسلام آباد پہنچا دیا گیا

پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو سندھ کے شہر سکھر سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچا دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو سکھر سے خصوصی طیارے سے اسلام آباد لایا گیا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے…

امریکی صدر نے مراکش کے وزیراعظم کے ساتھ سیمی فائنل دیکھا

امریکی صدر جوبائیڈن نے مراکش کے وزیراعظم عزيز اخنوش کے ساتھ فرانس اور مراکش کا ورلڈکپ سیمی فائنل میچ دیکھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی لیڈرز سمٹ کے موقع پر امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں غیرملکی رہنماؤں کے ہمراہ فٹبال ورلڈ کپ کا سیمی…

مجھے ’انگلش لینگویج‘ کے لفظ سے ہی نفرت ہے، سعید اجمل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ مجھے انگلش لینگویج کے لفظ سے نفرت ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گردش کرنے والی ویڈیو میں سعید اجمل نے کہا کہ مجھے انگلش نہیں آتی، جب میں ورلڈ نمبر ون بنا تو مجھے بڑے لوگوں نے کہا…