ہفتہ 13؍ذیقعد 1444ھ3؍جون 2023ء

مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کیلئے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا اجلاس

لاہور میں جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے اجلاس میں سیاسی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

جہانگیر ترین، عون چوہدری، سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سمیت دیگر شرکاء اجلاس میں پہنچ گئے۔

پنجاب کے سابق وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس بلایا ہے۔

اس کے علاوہ ملک نعمان لنگڑیال، مہر نواز بھروانہ، ملک غلام رسول سنگھا، لالہ طاہر رندھاوا، سابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ اور فیصل جبوانہ بھی اجلاس میں پہنچ گئے۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتِ حال اور مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت ہو گی۔

لاہورسینئر سیاستدان جہانگیر ترین اپنے سیاسی…

 سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین سے ملاقات میں مل کر آگے بڑھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشاورت جاری ہے، کوئی گروپ نہیں ہو گا، سب مل کر آگے بڑھیں گے۔

سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی صورتِ حال تشویشناک ہے، ملکی مفاد میں جو چیزیں ہوں گی انہیں آگے لے کر چلیں گے، آنے والے دنوں میں اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔

اس موقع پر نعمان لنگڑیال نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والے چیئرمین کی سیاست کو خیرباد کہہ رہے ہیں، پی ٹی آئی کو چھوڑ کر آنے والے کا خیرمقدم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سیاست کو چھوڑ رہے ہیں جو ملکی مفاد میں نہیں، 9 مئی کے واقعات کے بعد قوم میں ایک شعور آیا ہے، عوام نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کی سیاست دیکھ لی ہے، پی ٹی آئی کے نظریے کو چھوڑ کر آنے والوں کو خوش آمدید کہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.