آئی جی پنجاب کی متوقع پریس کانفرنس ہوگی کہ عمران خان کے گھر سے توپ برآمد ہوئی، فواد چوہدری
رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کی متوقع پریس کانفرنس ہوگی کہ عمران خان کی رہائش گاہ سے توپ،ٹینک کے گولے، اینٹی ایئرکرافٹ برآمد ہوئی۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں زمان پارک آپریشن سے متعلق کہا کہ آئی جی کی متوقع…
مجھے گرفتار کیا گیا تو پارٹی میں کمیٹی بنادی ہے جو فیصلے کرے گی، عمران خان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بتادیا کہ ان کے گرفتار ہونے پر کیا کیا جائے گا۔عمران خان نے غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے گرفتار کیا گیا تو پارٹی میں کمیٹی بنادی ہے جو پارٹی سے متعلق فیصلے کرے گی۔عمران خان نے کہا کہ…
اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے ہیڈکوارٹر کے سامنے سکھ کمیونٹی کا احتجاج
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل جنیوا کے 52 ویں اجلاس کے موقع پر یورپ میں بسنے والی سکھ کمیونٹی نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے…
فواد چوہدری کو معلوم ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر کیا ہوتا ہے، عطا تارڑ
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی ٹینک اور توپوں والی بات تو مبالغہ آرائی ہے، باقی سب چیزیں فواد چوہدری کو معلوم ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر ہوتی ہیں۔واضح رہے کہ رہنما پی…
پولیس عمران خان کے باورچی کو گرفتار کر کے ساتھ لے گئی، پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پولیس عمران خان کے باورچی کو گرفتار کر کے ساتھ لے گئی۔ایک بیان میں پی ٹی آئی نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف پولیس کی جانب سے عمران خان کی رہائش گاہ پر آپریشن کیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے…
پی ایس ایل فائنل کا نتیجہ اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے، محمد رضوان
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم نے جس طرح پہلے میچز کھیلے ہیں اسی طرح فائنل بھی کھیلیں گے باقی نتیجہ اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے۔جیو نیوز بات کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ہم نے سر پر حاوی نہیں کرنا کہ ہم فائنل کھیل رہے…
پولیس پر شیلنگ کی گئی، یہ ہمارے لیے نئی چیز ہے، آئی جی اسلام آباد
آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ پولیس پر شیلنگ کی گئی ہے یہ ہمارے لیے ایک نئی چیز ہے، پولیس کی طرف شیل آکر گرے ہیں جس پر حیرت ہے، تحقیقات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بلا اشتعال پتھراؤ کیا، پولیس نے…
شمالی کوریا: 8 لاکھ شہریوں کا امریکا کیخلاف جنگ کیلئے رضاکارانہ خدمات دینے کا اعلان
شمالی کوریا کا دعویٰ ہے کہ اس کے 8 لاکھ شہریوں نے امریکا کے خلاف جنگ کیلئے رضاکارانہ طور پر خدمات دینے کا اعلان کیا ہے۔شمالی کوریا کے سرکاری اخبار روڈونگ سنمن کے مطابق ملک بھر کے 8 لاکھ طلبہ اور ملازمین نے امریکا سے مقابلے کیلئے جمعہ کو…
پی ایس ایل کو قومی اثاثہ قرار دیا جا رہا ہے، نجم سیٹھی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 8 کا فائنل آج کھیلا جارہا ہے، پی ایس ایل کامیابی سے ختم ہو رہی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کامیاب بنانے کےلیے…
سیشن جج نے عمران خان کی حاضری گاڑی میں لگانے کی اجازت دیدی
سیشن جج اسلام آباد ظفر اقبال نے عمران خان کی حاضری گاڑی میں لگانے کی درخواست منظور کرلی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس مجھ پر شیلنگ کر رہی ہے، عدالت میں داخل نہیں ہونے دے رہی۔جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی گاڑی ہونے کے بعد…
اپنا اسٹاف بھیج کر میری حاضری قبول کریں، عمران خان کی عدالت سے درخواست
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیشن جج کی عدالت میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی کئی ہے کہ اپنا اسٹاف بھیج کر میری حاضری قبول کریں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں درخواست دائر…
میرے گھر پر بھی حملہ ہوا، پولیس بغیر اجازت داخل ہوئی، اعتزاز احسن
سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میرے گھر پر بھی حملہ ہوا، پولیس بغیر اجازت داخل ہوئی، عمران خان کے گھر کے ساتھ میرا اور میرے بھائی کا بھی گھر ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے زمان پارک کو میدان جنگ بنا دیا، آئی جی اور ڈی آئی جی کو…
عمران خان کی گاڑی جوڈیشل کمپلیکس سے واپس روانہ، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گاڑی شدید پتھراؤ کے باعث واپس روانہ ہوگئی۔ وکیل بابر اعوان نے عمران خان کے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے منظور کرلیا گیا۔الیکشن کمیشن کی درخواست پر توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان…
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی گرفتاری، کچھ دیر بعد چھوڑ دیا گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کو پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا، تاہم کچھ دیر بعد ہی انہیں چھوڑ دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق شبلی فراز کو جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی سیشن جج کے سامنے پیشی کے موقع پر گرفتار…
گاڑی میں حاضری کی درخواست، مریم نواز کا عمران خان پر طنز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور پارٹی کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گاڑی میں حاضری لگانے کی درخواست پر طنز کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے جیو نیوز کا…
لاہور: پولیس عمران خان کی رہائشگاہ سےچلی گئی، پی ٹی آئی کے 40 کارکن گرفتار
پولیس عمران خان کی رہائشگاہ سےچلی گئی، زمان پارک سے پی ٹی آئی کے 40 کارکن گرفتار کیے گئے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اسلام آباد روانہ ہونے کے کچھ دیر بعد لاہور میں پولیس نے زمان پارک میں آپریشن شروع کیا تھا۔پولیس گیٹ توڑ کر…
اسلام آباد کو وار زون میں بدل دیا گیا، لگتا ہے نامی گرامی دہشت گرد آنے والے ہیں، پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنماؤں اسد عمر اور فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو وار زون میں بدل دیا گیا، لگتا ہے نامی گرامی دہشت گرد آنے والے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ…
پاکستانی ایئر پورٹس پر سیکیورٹی مؤثر بنانے کیلئے برطانیہ کا اقدام
پاکستان کے ایئر پورٹ پر سیکیورٹی کو انتہائی مؤثر بنانے کے لیے برطانوی سیکیورٹی ادارے ڈیپارٹمنٹ فار سیکیورٹی کی جانب سے جدید اسکیننگ مشینیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ سی اے اے ذرائع کے مطابق جدید مشینیں کراچی اور لاہور ایئر پورٹس پر سیکیورٹی…
پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے توشہ خانہ کیس میں نئی حکمت عملی اپنالی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لیگل ٹیم نے توشہ خانہ کیس میں نئی حکمت عملی اپنا لی۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی بجائے آئندہ سماعتوں پر ضامن کو عدالت پیش کرنےکے لیے درخواست تیار کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نعیم پنجوتھہ کا نام بطور…
عمران خان کا پیشی پر جاتے ہوئے راستے سے ویڈیو پیغام
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور سے اسلام آباد عدالت میں پیشی کے لیے جاتے ہوئے راستے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، اسلام آباد کی عدالت جا رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی…