اتوار 14؍ذیقعد 1444ھ4؍جون 2023ء

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس سماعت 8 جون کو مقرر

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ 8 جون کو سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس شاہد وحید، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس محمد علی مظہر 8 رکنی لارجر بینچ میں شامل ہوں گے۔

اس ضمن میں اٹارنی جنرل، پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.